شہباز شریف جو سوچ کر آئے تھے اسکا جنازہ نکل چکا،شیخ رشید نے مزید کیا کہا؟

شہباز شریف جو سوچ کر آئے تھے اسکا جنازہ نکل چکا،شیخ رشید نے مزید کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ٹرینیوں کےلیے احتیاطی تدابیر اختیار کرلی گئی تھیں، لاک ڈاوَن کھلا تو 24گھنٹوں کے اندر ٹرینیں چلائیں گے ، ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ 10 مئی کو ہو گا

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک ہو کر نیک ہو کر اس صورتحال سے گزریں، جو شٹر ڈاؤن کر رہا ہے اسکی مدد کریں،عید کے سیزن میں دکانیں بند ہیں، ہمیں ایسا راستہ اپنانا ہے کہ کاروبار بھی چل سکے اور بیماری بھی ختم ہو، لاک ڈاؤن میں دو ہفتوں کا اضافہ ہوا

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی بات نہ ہی کی جائے، 27 تاریخ کو نیب آرڈیننس کا بھی فیصلہ ہو جائے گا، حکومت کے کچھ وزرا اپوزیشن کے ساتھ رابطے میں ہیں کہ وہ کیا ترامیم چاہتے ہیں، عمران خان چینی آٹا بحران کے حوالہ سے کسی کو نہیں چھوڑیں گے

شہباز شریف کونسا خواب دیکھ کر پاکستان آئے؟ شیخ رشید کا نیا دعویٰ

تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

شہبازشریف کی کل گرفتاری کیوں نہیں ہوئی؟ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ آئی پی پیز کا 6 ہزا ارب کا کرپشن کیس ہے اس میں پیر فقیر، وزیر جو بھی ہو ا رگڑا جائے گا، عمران خان ہی وہ شخص ہے جسکی وجہ سے رپورٹس منظر عام پر آئیں، اگر عمران نہ ہوتے تو ایسا کچھ نہ ہوتا،

ہمارا ایک دستور ہے ، پریس کانفرنس ختم کرتے ہیں لیکن افطاری ہو گی،شہباز شریف جو سوچ کر آئے تھے اسکا سیاسی جنازہ نکل چکا، اسکی اپنی بھتیجی سے نہیں بن رہی، وہ ڈرامے نہ کریں، پہلے بھی راستہ نکالا تھا اب بھی نکال سکتے ہیں تو نکال لیں میرا موکل کہتا ہے کہ بچت نہیں، مسلم لیگ ن 3 پارٹیوں کی جماعت ہے، شہباز شریف کے راستے محدود ہیں،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں، زرداری سمجھدار آدمی ہے،اسکو پتہ ہے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں،اللہ کرے گا سب حالات ٹھیک ہو جائیں گے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.