قومی اسمبلی کا اجلاس،شہباز شریف کے خطاب پر حکومت کا احتجاج

قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو تقریر کا موقع دینے پر حکومتی اراکین نے شور مچانا شروع کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر کی زیر صدارت جاری ہے، اجلاس میں ڈپٹی سپیکر نے شہباز شریف کو بات کرنے کا موقع دیا تو حکومتی اراکین اپنی نشستون پر کھڑے ہو گئے جس پر شہباز شریف نے خطاب شروع نہ کیا، ڈپٹی سپیکر بار بارشہباز شریف کو کہتے رہے کہ وہ خطاب شروع کریں ان کا مائیک آن ہے، ڈپٹی سپیکر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے ، اگر وہ بات نہیں کرنا چاہتتے تو بتا دیں. ڈپٹی سپیکر حکومتی اراکین سے بار بار کہتے رہے کہ تمام اراکین اپنی نشست پر بیٹھ جائیں ، انہوں نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری صاحب تشریف رکھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.