گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرکا شہباز شریف نے کیا مطالبہ

0
43

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا

قومی اسمبلی کا آج ہو گا اجلاس، پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پراپوزیشن کا احتجاج کا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ پروڈکشن آرڈرزکا اجرا اسیراراکین اسمبلی کاحق ہے،ایوان کا ماحول بہتربنانے کے لیےضروری ہے گرفتا راراکین کے پروڈکشن آرڈ رجاری کیےجائیں، جس پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پروڈکشن آرڈرزکےلیےاپنا اختیاراستعمال کروں گا،جن اراکین کامعاملہ میرے سامنے ہے اس پرقانون کےمطابق فیصلہ ہوگا .

قومی اسمبلی میں بھی بنے گا فارورڈ بلاک، شیخ رشید نے کر دیا اعلان

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کو اے این ایف نے گرفتار کر رکھا ہے، ان پر منیشات کیس کا چالان اے این ایف نے عدالت میں جمع کروا دیا ہے، آج سماعت کے بعد عدالت نے رانا ثناء اللہ کو جیل بھجوا دیا، مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق بھی جیل میں قید ہیں، سابق صدر آصف زرداری بھی جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں.

اسپیکر قومی اسمبلی نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات دیں، شہباز گل کا خط

قومی اسمبلی میں حذف شدہ الفاظ کو شائع ،نشر کرنے پر پابندی

لفظ سیلکٹڈ پر پابندی کے خلاف ن لیگ نے کرائی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

Leave a reply