شہباز شریف کی کارکردگی صرف اشتہارات تک محدود تھی، فردوس عاشق اعوان

0
22

وزیراعظم پاکستان کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے ایوان وزیر اعلیٰ میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے. اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہائیوں سے پنجاب کےعوام پر مسلط شخصیت پرستی کاخاتمہ عمران خان کی جدوجہد سے ممکن ہوا، شہباز شریف کی کارکردگی ٹی وی ہیڈلائنز اوراخبارات کے اشتہارات تک محدود تھی ، فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ گروتھ اسٹریٹجی 2023وزیراعظم کےمشن اور وژن کی تکمیل کی جانب اہم اقدام ہے، گروتھ اسٹریٹجی 2023 سے ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر شہری تک پہنچیں گے،صوبے میں غربت کی سطح کم کرنے،پسماندہ علاقوں کی ترقی پر توجہ دی جائیگی، زراعت کی ترقی اور بے روزگاری کےخاتمےپر خصوصی توجہ دیں گے ،صوبے میں تعلیم و صحت کےشعبوں پر خصوصی توجہ دی جائیگی .

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے آئندہ چار سال کے ترقیاتی اہداف کو پورا کرنے کے لیے پنجاب گروتھ اسٹریٹیجی(بڑھوتری کی حکمت عملی) 2023 لانچ کر دی ہے، نئی پالیسی کے تحت ترقی کی شرح کا ہدف چھ اعشاریہ پانچ فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ بیروزگاری میں آٹھ اعشاریہ آٹھ فیصد کمی لائی جائے گی۔ حکومت پنجاب نے آئندہ چار سال میں تیس لاکھ نئے گھر بنانے، غربت میں چھ فیصد کمی اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو تین اعشاریہ دو ٹریلین روپے تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

Leave a reply