شہباز شریف کو لندن میں بھی سکون نہ ملا،وزیراعظم کو لکھا پیار بھرا خط، کیا کہا؟

0
19

شہباز شریف کو لندن میں بھی سکون نہ ملا،وزیراعظم کو لکھا پیار بھرا خط، کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف صدرمسلم لیگ(ن)شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کوخط لکھا ہے شہبازشریف نے چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کیلئے 3 نام وزیراعظم کوبھجوا دیئے ، شہبازشریف نے ناصرمحمود کھوسہ،جلیل عباس جیلانی کا نام تجویزکیا ،شہباز شریف نے اخلاق احمد تارڑکا نام بھی وزیراعظم کوبھجوایا

شہبازشریف نے خط میں کہا کہ میری دانست میں یہ ممتازشخصیات مناسب اوراہل ہیں، آرٹیکل213 ٹواے کا تقاضا ہے وزیراعظم اپوزیشن لیڈرسے اس حوالہ سے مشاورت کرے،6دسمبرکوچیف الیکشن کمشنرکی 5سال کی آئینی مدت مکمل ہورہی ہے،الیکشن کمیشن کے 2ارکان کےعہدے بھی تاحال خالی ہیں

حکومت نے نئےچیف الیکشن کمشنرکےنام پرمشاورت شروع کردی، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کا کہنا ہے کہ نئےچیف الیکشن کمشنرکافیصلہ 5دسمبر تک کرلیا جائے گا،الیکشن کمیشن کوغیرفعال نہیں ہونے دیاجائے گا،الیکشن کمیشن کے 2ارکان کاتقرربھی اسی ہفتے ہوجائے گا،چیئرمین سینیٹ اور اسپیکراپوزیشن کو الیکشن کمیشن ارکان کےناموں پراعتمادمیں لیں گے

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

5 دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کی خواہش ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ انہی کے دور ملازمت میں ہو، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج مطالبہ کیا ہے کہ اگر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا تو ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے.

الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، حکومت کی جانب سے مقررکیے گئے ارکان کا فیصلہ مسترد ہو چکا جس کے بعد ارکان کی تقرری کیلئے حکومت اوراپوزیشن سے نئے نام مانگ لیے گئے ،چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر  قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کوخط لکھا ہے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اوراسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ارکان کے لئے نئے نام مانگ لیے، خط میں 2ارکان کی تقرری کیلئے 3،3نام دینےکی درخواست کی گئی ہے.

Leave a reply