شہباز شریف لندن کیا بھول آئے؟ دوبارہ لندن جانے کی اجازت ملے گی؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

0
65

شہباز شریف لندن کیا بھول آئے؟ دوبارہ لندن جانے کی اجازت ملے گی؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹرزمیں ہفتہ وار اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹری توانائی آئے سارے ریلوے کالونیز کو بجلی کے میٹرز لگا دیے جائیں گے .ریلوے کالونیز تیس ستمبر تک بجلی کےمیٹر لگ جائیں گے

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فی ویگن کنٹینر کرایوں میں پانچ ہزار روپے کمی کی گئی رات بارہ بجے تک اطلاق ہوگا ،خواہش تھی دس مئی تک بتیس ٹرینیں چلائیں لیکن نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول میں معاملہ لے کر گئے وہاں صوبوں نے ساتھ نہ دیا ،کارخانے کھول رہے ہیں لیکن ٹرانسپورٹ بند ہے اسے کوئی فائدہ نہیں ہوگا ،پانچ ارب ایک ماہ میں نقصان ہو رہاہے ستر ہزار ملازمین اور پنشنرز ہیں تنخواہ کےلئے پیسے نہیں ہیں

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور کیبنٹ نے بھارت سے جان بچانے والی ادویات منگوانےسے روکا،کیبنٹ نےچار سو انتیس دوائیوں کو بھارت منگوانے روکا ،شہبازشریف اپنے کاغذ لندن بھول آئے ہیں لیکن نظر نہیں آتا کہ انہیں لندن جانے کی اجازت ملے گی ، ٹارزن کے واپسی ہوگی اسے کوئی نہیں روک سکتاوہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلے گا ،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ کرونا کے بعد ورلڈ آرڈر بدلتا ہوا دیکھ رہاہوں چین امریکہ اور امریکہ چین پر الزام لگا رہاہےجو خطرناک ہے ،پاکستان جغرافیائی طورپراہم ملک ہے بھارت پاکستان میں آگ لگا سکتاہے ،کشمیر کے حالات پاکستان بھارت میں چھوٹے بڑے تصادم کا باعث بن سکتا ہے ،بھارت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا اس کی بھول ہے

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ یقین سے کہہ سکتاہوں جس دن شوگر ملوں فرانزک رپورٹ آئی عمران خان ایکشن لےگا ،ایکشن لینا مجبوری ہے عمران خان کی قوم سے کمٹمٹ ہے ،آئی پی پیز کا معاملہ زیر التواء ہے کمیشن کا انچارج نہیں لگا جج کا لگنا باقی ہے جس میں پانچ سے چھ ماہ کا مرحلہ ہے ،دو ریلوے کی کمپنیاں بند کر دی ہیں پراکس ریل کاپ سمیت دیگر شعبے بند کرنے کےلئے فیصلہ نہیں کئے ،ٹریک سے ٹرینیں ڈی ریل ہوئی ہے جو ملوث ہوگا ایکشن لیں گے ،ریلوے حادثات میں ڈرائیور اور کانٹی والے پکڑے جاتے ہیں مگر چیف ایگزیکٹو کو کہا کہ افسران کے خلاف ایکشن لیں

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نیب کو بڑے پیمانے پر ٹارزن بنتے ہوئے دیکھ رہاہوں دونوں طرف ایکشن لیتے دیکھ رہاہے اگر اب نیب نہیں ایکشن لے گا تو اس کی اہمیت ختم ہوجائےگی ،چودھریوں کے پاس جائوں گا وہ کورٹ مین چلے گئے تبصرہ نہیں کروں گا ،شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر شوق سے گئےمعلومات دینے گئے ہیں وہ بائیس سے پچیس ارب روپے کی معلومات بھی دیں گے جو شریف برادران کی اولاد نے ہیر پھیر کی ،نیب کے ٹارگٹ کے کیس ایک ہی جماعت کے ہیں عید الفطر کے بعد سرکار کے لوگ بھی آئیں گے کیسز تو بارہ بارہ چودہ چودہ سال کے ہیں

پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ کا امکان ؟ شیخ رشید نے کی پیشنگوئی

Leave a reply