شہباز شریف ” ملنگ "بن کر ڈرائنگ روم میں ماسک لگائے بیٹھے ہیں. فیاض الحسن چوہان

0
30

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی حکومت پر تنقید پر ردِعمل میں کہا ہے کہ سارا پاکستان "کرونا سے ڈرنا نہیں، لڑنا ہے” کے نعرے پر عمل پیرا ہے۔ لیکن شہباز شریف دبنگ بننے کے بجائے ملنگ بن کر ڈرائنگ روم میں ماسک لگائے بیٹھے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کمرے سے باہر نکلیں تو انہیں حقائق کا پتہ چلے۔ حکومت پوری حکمتِ عملی سے کرونا ںچاؤ اقدامات کر رہی ہے۔ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب فروری سے کرونا کے خلاف بہادری سے جنگ لڑ رہا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ آج پنجاب میں یومیہ ٹیسٹنگ کیپسٹی 5000 تک پہنچ چکی ہے۔ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر نو لیبارٹریز کو بی ایس ایل تھری لیول پر اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں وافر قرنطینہ مراکز اور آئسولیشن وارڈز قائم کیے گئے ہیں۔ فی الحال ملک بھر میں دستیاب وینٹی لیٹرز میں سے 17 فیصد زیر استعمال ہیں۔

پنجاب میں کرونا کیوں پھیل رہا ہے؟ عظمیٰ بخاری نے بزدار سرکار پر سنگین الزام عائد کر دیا

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف بتائیں، مسلم لیگ ن کا اب تک کرونا کے خلاف کیا کردار رہا ہے۔ ابھی تک ن لیگ نے ایک آنے دھیلے کا خرچہ کرونا کے حوالے سے نہیں کیا۔ بطور اپوزیشن لیڈر قوم کو اس مشکل وقت میں لیڈ کرنا آپ کا فرض بنتا تھا۔شہباز شریف نے ابھی تک اپنی بے عملی سے قوم کو شدید مایوس کیا ہے۔

ایک طرف قیامت، تو دوسری جانب وزیراعظم یہ کام کر رہے ہیں، احسن اقبال پھٹ پڑے

Leave a reply