گرفتاری کا خدشہ،شہباز شریف نیب میں پیش نہ ہوئے، نیب نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا
لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن اوراثاثہ جات کیس کی تفتیش کے سلسلہ میں شہباز شریف آج نیب میں پیش نہ ہوئے تو نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب اب سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن میں تحقیقات کرے گی، نیب ٹیم 29 اگست کوشہباز شریف کے گھرتحقیقات کیلئے جائے گی
گرفتاری کا خوف یا کچھ اور، نیب چھاپے کے فوری بعد استعفیٰ آ گیا
سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آج نیب نے طلب کر رکھا تھا، شہباز شریف سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ،اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کی جائیں گی ،شہبازشریف پربورڈ آف ڈائریکٹرزکے کام میں مداخلت کا الزام ہے ، نیب شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی بھی تحقیقات کر رہی ہے
شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟
دوسری جانب شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہے، ان کی کمر میں درد ہے، دو روز قبل وہ احتساب عدالت میں بھی پیش نہیں ہوئے .آج نیب میں بھی کمر درد کی وجہ سے شہباز شریف پیش نہیں ہوئے،
شہباز شریف کے لئے نیب نے "پرچہ” تیار کر لیا،فیل ہوئے تو پہنچیں گے جیل
نیب لاہورکی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے لیے تیار کیےگئے سوالات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، نیب نےایل ڈبلیو ایم سی کیس میں 7سوالات تیار کررکھے ہیں،نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بھی مختلف سوالات تیارکررکھے ہیں
نیب کا شہباز شریف کے خلاف شکنجہ مزید سخت
نیب کی جانب سے شہباز شریف کے لئے تیار کئے گئے سوالات میں
محکمہ خزانہ اورقانون کی رائےکےخلاف لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی سمری کیوں منظورکی گئی؟ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ فعال ہونے کے باوجود کمپنی بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟صفائی کمپنی بنانے سے قبل منافع، استحکام اور کم خرچ ہونے کی تحقیق کرائی گئی تھیں یا نہیں ؟ کیا یہ بات درست ہے کہ کمپنی آئی اسٹیک کو قانونی طریقہ استعمال کیےبغیر ٹھیکہ دیا گیا،غیرملکی کمپنیوں کو320ملین ڈالرکا ٹھیکہ آوَٹ سورس کرنے کا اختیار کس نے دیا تھا،صفائی کمپنی کو منصوبےکےبغیر بڑی تعداد میں قرضہ اور امداد دینے کا فیصلہ کیوں کیا گیا،
شامل ہیں.