شہباز شریف نے برطانوی اخبار کو نوٹس بھجوا دیا

0
34

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے برطانوی اخبار کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہبازشریف نے نوٹس برطانوی اخبارڈیلی میل اور اس کے آن لائن ایڈیشن میں اپنے متعلق شائع ہونے والی خبروں پر بھجوایا ،لیگل نوٹس میں اخبار کے رپورٹر ڈیوڈ روز کو بھی فریق بنایا گیا ہے .قانونی نوٹس 14 جولائی 2019 کو شائع ہونے والی خبر پر بھجوایا گیا .

شہباز شریف نے اس مقدمے کے لئے معروف قانونی فرم ’’ کارٹررک ‘‘ کی خدمات حاصل کی ہیں۔

شہباز شریف کی جانب سے برطانوی اخبار کو بھجوائے جانے والے نوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں شہباز شریف عدالت سے رجوع کریں گے

قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈیلی میل کےرپورٹرڈیوڈروزکی خبرجھوٹےالزامات پرمبنی ہے ،برطانوی ٹیکس دہندگان کا پیسہ نا جائز استعمال کرنے کا الزام بے بنیاد اور جھوٹ ہے،شہباز شریف بے بنیاد الزامات کی واضح اور سختی سےتردید کرتے ہیں،الزام میں صداقت یا ثبوت ہوتا تو فرد جرم لگا کر گرفتار کیا جانا چاہیے تھا،خبر خاندان کی سیاسی ساکھ اور کردار کو مسخ کرنے کے لیے گھڑی گئی ،خبرکےپس منظر میں پاکستان کی موجودہ حکمران قیادت ہے،بقول برطانوی صحافی اسے اعلیٰ سطح پر حساس ترین دستاویزات تک رسائی دی،برطانوی صحافی کو پاکستانی جیلوں میں قیدیوں تک سے بھی ملوایا گیا ،صحافی نے خبر شائع کرنے سے قبل موقف معلوم کرنے کی زحمت بھی نہیں کی ،جس دور سے متعلق ذکر کیاگیا اس وقت برطانیہ میں جلا وطنی میں تھے ،ذاتی ساکھ،شہرت اورپیشہ وارانہ کردار بچانے کے لیے ہر حد تک جاوَں گا ،سنگین اور بد ترین الزامات لگانے والوں کو قانونی انجام کا سامنا کرنا ہوگا،

واضح رہے کہ باغی ٹی وی نے گزشتہ روز خبر شائع کی تھی کہ دو ہفتے ہو گئے، شہباز شریف خود کو سچا ثابت کرنے کیلئے برطانوی اخبار کیخلاف دعویٰ نہ کر سکے

واضح رہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے کہا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین ملنے سے والی برطانوی امداد میں چوری کی۔ پاکستان کو دی گئی امداد میں شہباز دور میں برطانوی امدادی ادارے نے لگ بھگ 50 کروڑ پاؤنڈ پنجاب کو دیئے۔ ایک جانب عالمی ترقیاتی منصوبوں کے لیے امداد دینے والا برطانوی محکمہ DFID سابق وزیراعلیٰ پنجاب پر امدادی رقم کی بارش کرتا رہا تو دوسری جانب ان کا خاندان عوامی فنڈ کے ملین پاونڈز منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کرتے رہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی جانیوالی رقم میں DFID سے لی گئی امداد کا حصہ شامل ہے۔رپورٹ کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پیسہ شہباز شریف کی اہلیہ، بچوں اور داماد کو منتقل ہوا، شہبازشریف کے داماد کو متاثرین کیلئے 10 لاکھ پاؤنڈز دیئے گئے تھے۔

اس خبر کی اشاعت کے بعد مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے برطانوی اخبار کی خبر کو جھوٹا قرار دے کر عدالت جانے کا اعلان کیا تھا، ن لیگ کے گرفتار رہنما شاہد خاقان عباسی نے بھی اس خبر کو جھوٹا قرار دیا تھا، شہباز شریف نے کہا تھا کہ عمران خان اورشہزاداکبرکے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کریں گے، خود ساختہ اور گمراہ کن خبر عمران خان اور شہزاد اکبر کے ایما پرچھاپی گئی
آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیس کی سماعت کے موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرے خلاف زلزلہ زدگان کے پیسے کھانے کی خبر برطانوی اخبار میں چھپوائی گئی، خدانخواستہ اگر میرے خلاف آدھے دھیلے کی کرپشن ہوتی تب بھی ڈیلی میل میں خبر چھپوانے کی کیا ضرورت تھی، اس طرح سے پاکستان کو پوری دنیا میں بدنام کیا گیا، اگر اس کیس میں حقیقت تھی تو پاکستانی میڈیا کے سامنے لیکر آتے غیر ملکی اخبار میں خبر چھپوانے کی کیا ضرورت تھی۔

Leave a reply