شہباز شریف نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

0
24

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے پارٹی سی ای سی کااجلاس طلب کرلیا

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے شہبازشریف کی زیرصدارت منعقد ہو گا، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شریک ہوں گے،سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال، پھیلاوَ اور دیگر منسلکہ امور پر غور کیاجائے گا،عوام کو ریلیف اور امدادی رقوم کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیاجائے گا،معاشی صورتحال اور بجٹ 2020-21کے خدوخال پر غور ہوگا،قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی،

واضح رہے کہ شہباز شریف لندن میں‌ تھے اور نواز شریف کے ساتھ گئے تھے، نواز شریف علاج کے لئے لندن میں ہیں اور شہباز شریف واپس آ چکے ہیں، شہباز شریف کو نیب نے طلب کیا تھا لیکن وہ نیب میں دو بار پیش نہیں ہوئے، نیب نے شہباز شریف کو پھر طلبی کا نوٹس جاری کر دیاہے، شہباز شریف نیب میں تو پیش نہیں ہوتے لیکن انہوں نے دیگر سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں.

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

عوام کرونا سے اور نیب شہباز شریف سے لڑ رہا ہے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے شہباز شریف کے نیب میں پیش نہ ہونے پر رد عمل میں کہا کہ ن لیگ کہتی ہے کہ اسمبلی کے 400 ممبران کا اجلاس بلایا جائے وہان شہباز شریف خطاب کریں گے وہاں انہیں کرونا نہیں ہو گا، لیکن جب نے بلایا تو شہباز شریف نہیں گئے، اگر وہ اسی طرح کرتے رہے تو حراست میں لیا جا سکتا ہے، پارلیمنٹ میں کرونا نہیں ہو رہا لیکن نیب میں جانے سے کرونا ہو رہا ہے،اب شہباز شریف کو پکڑے جانے کے علاوہ کوئی حل باقی نہیں رہ گیا

Leave a reply