پاکستان کی اپوزیشن کےسربراہ شہبازشریف اورسینیٹ میں اپوزیشن لیڈریوسف رضا گیلانی کا رابطہ ہوگیا

0
59

لاہور:پاکستان کی اپوزیشن کےسربراہ شہبازشریف اورسینیٹ میں اپوزیشن لیڈریوسف رضا گیلانی کا رابطہ ہوگیا،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی میں پاکستان کی حزب مخالف جماعتوں کے اتحاد کے سربراہ میاں شہبازشریف اورسینیٹ میں لیڈرآف دی اپوزیشن سید یوسف رضا گیلانی کے درمیان اہم بات چیت ہوئی ہے

دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کوعید مبارک کے پیغامات بھی بھیجے ہیں اورایک دوسرے کا شکریہ بھی اداکیا ہے
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے معلوم ہوا ہے ان دونوں‌رہنماوں کے درمیان حکومت کے خلاف مل کرجدوجہد کرنے پراتفاق ہوا ہے اس کے علاوہ اس اہم گفتگو میں دونوں جماعتوں کے درمیان بڑھنے والی دوریوں پربھی بات ہوئی ہے

یہ بھی معلوم ہو اہےکہ اس اہم گفتگو میں دونوں رہنماوں نے فلسطینی ملسمانوں پرہونے والے مظالم کی شدید مذمت کی ہے اورعالمی برادری سے اسرائیل کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے

اس کے ساتھ ساتھ دنوں رہنماوں نے مسئلہ کشمیرکے پرامن حل پرزوردیا ہے اوراسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جلد سے جلد حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے

یاد رہےکہ پاکستتان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کی ہدایت پرکل سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اورسابق چیئرمین سینیٹ نے پاکستان میں فلسطینی سفیر سے ملاقات کی تھی

یہ بھی معلوم ہوا ہے پیپلزپارٹی نے عالمی رہنماوں اورحکومتی نمنائندوں سے بات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

Leave a reply