شہبازشریف نوازشریف سے والدہ کی وفات پرگفتگوکے دوران آبدیدہ ہوگئے:عطا تارڑ

0
35

لاہور: شہبازشریف نوازشریف سے والدہ کی وفات پرگفتگوکے دوران آبدیدہ ہوگئے:عطا تارڑنے شہبازشریف اورنوازشریف کے درمیان ہونے والی گفتگوسے متعلق میڈیا کو آگاہ کردیا،

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیل سینٹر میں ادا کی جائے گی۔

عطاتارڈ نے مزید کہاکہ جب دونوں بھائیوں کے درمیان والدہ کی وفات پربات ہوئی توشہبازشریف اس دوران والدہ کویاد کرکے آبدیدہ ہوگئے

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی پاکستان آنے میں دو سے تین دن لگیں گے، نماز جنازہ شریف میڈیکل سینٹر میں ادا کی جائے گی۔

عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف، نواز شریف سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے تھے، کوشش ہوگی شہباز شریف کی پیرول پر رہائی کے لیے 14 سے 15 دن کی درخواست دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

دوسری جانب ن لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی والدہ کی پہلے نماز جنازہ لندن میں پڑھائی جائے گی، نماز جنازہ سینٹرل مسجد ریجنٹ پارک اسٹریٹ میں ادا کی جائے گی، میت کو نماز جنازہ کے بعد لندن سرد خانے میں رکھا جائے گا۔

ن لیگ ذرائع کے مطابق میت کو لاہور جانے والی کسی بھی فلائٹ کے ذریعے پاکستان بھیجا جائے گا، ترجمان جاتی امرا کا کہنا ہے کہ بیگم شمیم اختر کی تدفین جاتی امرا میں خاندانی قبرستان میں کی جائے گی۔

Leave a reply