عید کےدن لوگ تکبیرات پڑھنےمیں مصروف :شہبازشریف عمران خان کےاعصاب پرسواررہے:مریم اورنگزیب

0
27

لاہور:عید کےدن لوگ تکبیرات پڑھنےمیں مصروف رہےاورشہبازشریف عمران خان کےاعصاب پرسواررہے:اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عید کے دن کی شہبازشریف کی مصروفیات کوبیان کرتے ہوئے شہبازشریف کی عادت مبارک کوخراج تحسین پیش کیا،

مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ عید کے دن لوگ تکبیرات میں مصروف رہے اورشہبازشریف عمران خان کے اعصاب پرسوار رہے ،

مریم اورنگزیب کہتی ہیں‌ کہ کابینہ کی سرکولیشن کے ذریعے پارٹی کے صدر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی خبر پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دوست ممالک سرمایہ کاری نہیں بلکہ فطرانہ، زکوۃ، خیرات اور چاولوں کی بوریاں دے رہےہیں، اِس میں شہباز شریف کا کیا قصور ہے؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عید والے دن آٹا، چینی، بجلی، گیس اور دوائی سستی کرنے کی ہدایت نہیں دی، صرف شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا، کاش چینی، بجلی، گیس،آٹا، دوائی مافیا، کارٹلز اور کمیشن خوروں کوگرفتار کرنے کا حکم دیتے۔

مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ 14000 ارب کا قرض لوٹنے والوں، 450 ارب کی چینی، 250 ارب کا آٹا ادھر ادھر کرنے پراورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 122 ارب کی ایل این جی چوری کرنے والوں کانام تو ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی ہے، عمران خان جان بوجھ کر توہین عدالت کر رہے ہیں، عدالت کاحکم ماننے سے دانستہ انکار عدالت کی توہین ہی نہیں بلکہ عدلیہ کے ادارے پر حملہ ہے۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف عید لندن منانا چاہتے تھے مگرحکومت کی کوشش نے ان کو اپنے بچوں اور اہلِخانہ کے ساتھ عید منانے پرمجبورکردیا ہے ،

Leave a reply