شہباز شریف کی بیماری سے متعلق اہم خبر آ گئی

0
54

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگرچہ ان کے جسم سے کینسر کا موذی مرض ختم ہو چکا ہے تاہم ریگولر چیک اپ کیلئے ان کا لندن آنا ضروری تھا اسی لئے وہ یہاں‌ آئے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے کہاکہ انہوں نے ساری زندگی عمران خان کی طرح دن رات جھوٹ بولنے والا شخص نہیں دیکھا. حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے. عید کے بعد اپوزیشن کی سبھی جماعتیں‌ اکھٹی ہوں گی اور باہم مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا.

شہباز شریف نے کہاکہ ہماری حکومت نے مشکل حالات کے باوجود گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی اب اگر بجلی کم پیدا ہو رہی ہے اور لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے تو اس کے ذمہ دار ہم نہیں‌ہیں. پی ٹی آئی حکومت نے ہسپتالوں میں‌ مفت ادویات بند کردیں‌جبکہ ہم دے رہے تھے. اس وقت ملک میں بدترین مہنگائی ہے. بے روزگاری سے پورا ملک پریشان ہے اور عوام کا جینا دوبھر ہو چکا ہے. اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ملک میں سرمایہ کار پیسہ لگانے کیلئے تیار نہیں ہیں. پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں کا اعتماد اٹھ چکا ہے تو باہر سے کون یہاں‌ سرمایہ لگانے آئے گا.

یاد رہے کہ عمر ایوب خان نے آج ہی یہ بیان دیا تھا کہ پاور سیکٹر میں‌ نون لیگ نے ہمارے راستہ میں‌بارودی سرنگیں‌ بچھائیں جنہیں‌ ہم ختم کر رہے ہیں. اس کے جواب میں‌شہباز شریف نے اپنے دور میں گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے سے متعلق بیان دیا ہے.

Leave a reply