مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے خصوصی ملاقات ہوئی ہے جس میں سياسي حکمت عملی طے کر لی گئی ہے، جیل مینویل میں ملاقات کا دن جمعرات کا ہے تاہم آج خصوصی طور پر نواز شریف سے ملاقات کی گئی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومي اسمبلي ميں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شريف سے جيل ميں خصوصي ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے سياسی سرگرميوں اور اس حوالے سے ہونے والی ملاقاتوں سے آگاہ کيا، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات اور آئندہ ماہ جمعيت علمائے اسلام کے آزادی مارچ سے متعلق لاک ڈاون سے بھي آگاہ کيا،
شہباز شريف نے مسلم ليگ ن کی سينٹرل ايگزيکٹو کميٹي کے تيس ستمبر کو اسلام آباد ميں ہونے والے اجلاس کے بارے ميں تبادلہ خيال کيا اور حکومتي رويہ اور اس کے خلاف نئي حکمت عملي بھي طے کي گئي ۔ نواز شريف نے اس حوالے سے شہباز شريف کو خصوصي ہدايت دی ہیں،