میں نہیں مانتا:شہبازشریف نےپاکستان میں امریکی مداخلت کےچینی ثبوت مسترد کردیئے

0
37

اسلام آباد:میں نہیں مانتا:میں نہیں مانتا:شہبازشریف نےپاکستان میں امریکی مداخلت کےچینی ثبوت مسترد کردیئے،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ جس ملک نے پاکستان میں مداخلت کی ہے اس کے ثبوت سامنے لائے جائیں۔

متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ قومی اسمبلی وقفہ سوالات میں عدم اعتماد پر ووٹنگ کی بات کی گئی، قوم نے دیکھا کہ اجلاس کس طرح ملتوی کیا گیا، اسپیکر نے آج پھر اسمبلی قوانین کو بالا طاق رکھا، آج پھر آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی خواہش پر تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی، آزاد عدلیہ بھی دیکھ رہی ہے اور قوم بھی پریشان ہے کہ کیا ہو رہا ہے، ہم نے طے کیا تھا آج کوئی غیر پارلیمانی بات نہیں کریں گے، وزیر اعظم عمران خان کو ہٹانے کے لیے آئینی طریقہ کار اختیار کیا ہے، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے ہمارے ممبران پورے تھے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں تحریک عدم اعتماد کامیاب کرانا چاہتی ہیں، متحدہ اپوزیشن نے دکھایا کہ آج 172 ارکان پورے موجود تھے، کیا سلیکٹڈ وزیر اعظم کے پاس کوئی آئینی و قانونی جواز رہ گیا ہے، وزیر اعظم اور اسپیکر بھی آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں، اسپیکر نے اپنا نام تاریخ میں سیاہ حروف سے درج کرا دیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کہا گیا نواز شریف نے پاکستان میں مداخلت کے لیے رابطےکیے، کہا گیا کہ نواز شریف اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں سے ملتے ہیں، ہم بھی بتا سکتے ہیں کہ فارن فنڈنگ کیس میں آپ کے ڈونرز کون ہیں، پی ٹی آئی نے غیر ملکیوں سے فنڈ لیے اور اسے چھپایا، بدزبانی تو آپ کا تکیہ کلام ہے لیکن اب الزامات لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی فرنٹ پرسن ایک خاتون ہیں جنہوں نے اربوں کی کرپشن کی، الزامات لگانا آسان ہے لیکن انہیں ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے، ریاست مدینہ کے نام پر سب الٹا کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ خط کو پارلیمان میں لایا جائے، خط جھوٹا ہے ہم اس کو نہیں مانتے، کس ملک نے پاکستان میں مداخلت کی ثبوت سامنے لائیں، عمران خان آئینی و قانونی طور پر ملک کے وزیر اعظم نہیں رہے۔

شہازشریف نے چین کی وزارت خارجہ کی طرف سے پاکستان میں مداخلت کے بیان کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب جھوٹ ہے
یاد رہےکہ شہبازشریف کو چینی وززارت خارجہ کی طرف سے پاکستان میں ہونے والی امریکی مداخلت کے حوالے سے سٹیٹمنٹ بھیجی گئی ہے جسے انہوں نے سیاسی دباو کی وجہ سے ماننے سے انکار کردیا ہے

 

Leave a reply