شہباز شریف سے ترکی کے وزیر برائے قومی دفاع کی ملاقات،دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون کو سراہا

0
29

وزیر اعظم شہباز شریف سے ترکی کے وزیر برائے قومی دفاع H.E مسٹر Hulusi Akar نے ملاقات کی ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکی کے وفود نے بھی شرکت کی.

وزیراعظم نے جہاز سازی، انجینئرنگ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام شعبوں میں دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے اسٹریٹجک تعاون کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تمام بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی غیر متزلزل حمایت پر ترکی کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترکی کی مہارت اور تجربے سے ہر ممکن فائدہ اٹھایا جائے۔ انہوں نے ترکی کی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستان میں کراچی شپ یارڈ جیسے مضبوط اداروں کی ترقی میں مدد کرنے کے عزم کا اظہار کیا جو کہ ترکی کی حمایت کی وجہ سے کئی سالوں میں منافع کمانے والے ادارے میں تبدیل ہو چکا ہے۔

وزیر دفاعی پیداوار اسرار ترین، وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی، ایس اے پی ایم آن اسٹریٹجک اینڈ پولیٹیکل کمیونیکیشن سید فہد حسین اور دیگر متعلقہ سینئر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

Leave a reply