شہباز شریف 70 سال کے ہوگئے: فردوس عاشق نے اگلی بات کرکےحیران کردیا

0
41

لاہور۔:شہباز شریف 70 سال کے ہوگئے: فردوس عاشق نے اگلی بات کرکےحیران کردیا ،اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور ان کو ہنرمند بنانے کے حکومتی اقدامات کو سپورٹ کرنے کے لئے ایک پارٹنر کی ضرورت تھی اور اخوت فاونڈیشن نے یہ کمی بڑی خوبی سے پوری کی ہے۔

معاون خصوصی نے ان خیالات کا اظہار آج اخوت کے دفتر کے دورے کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اخوت فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس ملک کا ہر شہری عزت سے جینا چاہتا ہے۔ہنر وہ بنیادی چیز ہے جو نوجوانوں کو عز ت سے جینے کی راہ دکھاتا ہے۔ لیکن ہنرمند افراد کو ہنر کے ساتھ ساتھ حکومت کی مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ہماری حکومت نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کی سہولیات کی فراہمی کیلے سرگرم عمل ہے خاص طور پر ہمیں دیہاتی خواتین کو با اختیار بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کے اسی وژن کو عملی شکل دیتے ہوئے کامیاب جوان پروگرام سمیت متعدد منصوبے شروع کیے ہیں۔ آج کامیا ب جوان پروگرام کا دائرہ کار ماہی گیر نوجوانوں تک پھیلانے کا بھی وزیر اعظم نے اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اخوت نے حکومت پنجاب کے ساتھ ملکر 86 ارب کے فنڈز مختلف ضرورت مند افراد کو فراہم کئے ہیں۔ ہنرمند طبقے میں اس قرض کی ریکوری کی شرح 99 فیصد سے زائد ہے۔حکومت پڑھنے لکھے افراد کو اخوت کے ساتھ ملکر سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کی مدد سے بیروزگاری کے چیلنج سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اخوت ابتک 86 ہزار افراد کو سپورٹ کر چکی ہے اور یہی حقیقی تبدیلی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ حکومتی اور غیر حکومتی اقدامات ملکر معاشرے میں ترقی کا سبب بنتے ہیں۔اخوت کے 631 سینٹرز سے قرضے حاصل کرنے والے 51 فیصد مرد جبکہ 49 فیصد خواتین ہیں۔وزیراعلی پنجاب نے اخوت فاونڈیشن کے فنڈز میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف کی ضمانت ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مقدمہ خارج ہو گیا ہے۔ اس پارٹی نے ہمیشہ ضمانتیں ہونے پر خوشیاں منائیں ہیں۔شہباز شریف اپنی عمر70 سال ہونے کا فائدہ اٹھا گئے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دونوں چچا بھتیجی کے درمیان کیا معاملات طے ہوئے ہیں یہ تو ان کا خاندان ہی جانتا ہے۔لیکن ہمارا فوکس اب عوام کی بہتری، ترقی اور ان کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہو چکا ہے۔
٭٭٭٭

Leave a reply