شہباز شریف کی مقبوضہ کشمیر میں ساٹھ برس کے بشیر احمد کو کم سن نواسے کے سامنے گولیاں مار کر شہید کرنے کی شدید مذمت

0
35

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم پر سخت احتجاج کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقہ سوپور میں ساٹھ برس کے بشیر احمد کو کم سن نواسے کے سامنے گولیاں مار کر شہید کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی افواج کی ظلم وبربریت انسانیت کا ضمیر جھنجھوڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے مہذب، انصاف، قانون اور انسانیت پر یقین رکھنے والے انسانوں کو بھارتی بربریت کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔ شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے یورپی یونین، امریکہ اور او۔آئی۔سی اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے بھارت کے خلاف جنگی جرائم کی کارروائی شروع کرائیں ۔ انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے شہداءکے درجات بلندی کی دعا کرتےہوئے کہا، اللہ تعالی شہداءکے اہلخانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین

Leave a reply