ڈیرہ غازیخان ۔ وزیراعظم کا دورہ، سیلاب سے جاں بحق افرادکے ورثاء کو 10، 10 لاکھ روپے امداددینے کااعلان
سیلابی صورتحال وفاق اور صوبائی حکومت کا مشترکا چیلنج ہے
باغی ٹی وی رپورٹ۔وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان کے دورے کے موقع پر جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کو 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف جمعہ 5 اگست کو ڈیرہ غازی خان پہنچے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آفت کی گھڑی میں مل کر کام کریں گے، یہ سیاست کا نہیں خدمت کا وقت ہے، آخری گھر آباد ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، سیاست بعد میں ہو گی پہلے سیلاب متاثرہ علاقوں کی خدمت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وفاق جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ جبکہ زخمیوں کو اڑھائی لاکھ روپے دے گا۔ حق دار کو ان کی دہلیز پر حق پہنچایا جائے گا،
ان کے بس میں ہو تو بڑھ چڑھ کر متاثرین کی امداد کریں۔ مزید کہا کہ مکان تباہ ہونے پر 5 لاکھ، جزوی نقصان پر اڑھائی لاکھ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فصلوں اور دیگر اشیا کے نقصانات پر چیف سیکریٹری ینے سروے کرلیا ہے لیکن وفاق نے طے کیا ہے کہ صوبوں کے ساتھ مل کر یہ سروے مکمل کیا جائے گا تاکہ حق دار کو اس کا حق ملے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا یہاں ہمارے نوجوان وائس چیئرمین احمد خان کی جانب سے پانی کا چینل بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ان شا اللہ یہ آپ کو بنا کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں اس وقت آپ سے اتنا ہی وعدہ کر سکتا ہوں کیونکہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت وسائل کی تقسیم کے معاہدے کے مطابق 58فیصد صوبوں کو چلا جاتا ہے، لہذا صوبائی حکومتوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے صوبے کے عوام کی بھلائی، خوشحالی اور ترقی کے لیے وسائل استعمال کریں اور وہ یقینا ایسا ضرور کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال وفاق اور صوبائی حکومت کا مشترکہ چیلنج ہے، ان شا اللہ مل کر ہم اس سے نمٹیں گے، میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ جب تک آخری گھر آباد نہیں ہوجاتا میں چین سے نہیں بیٹھوں گا۔حکام کی جانب سے جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران ریسکیو اور ریلیف کے کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے متاثرین کیلئے مختص فنڈز بحالی پروگرام کی جلد تکمیل کیلئے فوری خرچ کرنے کا حکم دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں صوبائی حکومتوں سے مل کر کام کر رہے ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ امدادی رقم سیلاب متاثرین پر خرچ ہونی چاہیے۔اس موقع پر وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، معاونِ خصوصی عطا اللہ تاررڑ، رکنِ قومی اسمبلی سردار ریاض محمود خان مزاری، اسلم بھوتانی اور نیشنل ڈیزازٹر مینجمنٹ کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ رہے۔ڈیرہ غازیخان آمد پرانہیں سرداراویس احمدخان لغاری،سید عبدالعلیم شاہ،میربادشاہ قیصرانی ،سردارعبدالقادرخان کھوسہ ودیگرنے انہیں خوش آمدیدکہااور انتظامیہ کی جانب سے وزیرِ اعظم کو وہاں سیلاب متاثرین کی جاری مدد پر تفصیلی طور پر بریفنگ دی گئی۔ این ڈی ایم اے حکام نے وزیراعظم کو سیلاب کی تباہ کاریوں اور اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔بریفنگ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کیلئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، متاثرین کے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے جوائنٹ سروے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبوں کو ملنے والی امدادی رقم سیلاب متاثرین پر خرچ ہونی چاہیے۔
ڈیرہ غازی خان ۔ وزیراعظم کا دورہ، سیلاب سے جاں بحق افراد کے ورثاء کو 10، 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان
