fbpx

شاہدرہ چوک اور روڈ بلاک کرنے پر لاہور پولیس نے گرفتاریاں شروع کر دیں

شاہدرہ چوک اور روڈ بلاک کرنے پر لاہور پولیس نے گرفتاریاں شروع کر دیں

کالعدم تنظیم کے کارکنوں کا شاہدرہ چوک اور روڈ بلاک کرنے کا معاملہ ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری کے حکم پر تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج کر لیا ہے

پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 23 ملزمان گرفتار کر لئے، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری کا کہنا تھا کہ ملزمان نے شاہدرہ چوک اور دولت خان روڈ بلاک کیا تھا ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔کسی کو امن و عامہ کی صورتحال خراب نہیں کرنے دیں گے فوٹیج کی مدد سے دیگر ملزمان کی گرفتاریاں بھی جلد عمل میں لائی جائیں گی۔ ملزمان نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے زبردستی مارکیٹ اور روڈ بند کروایا شہریوں کی جان ومال کا تحفظ،امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے۔غنڈہ گردی، تاجروں کو دھمکانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

کالعدم تنظیم کے اسلام آباد کی جانب مارچ کے دوران شاہدرہ مین ہنگامہ آرائی ہوئی تھی، رانا ٹاؤں میں بھی مارچ کے شرکاء نے پولیس پر تشدد کیا تھا، آئی جی پولیس نے احکامات جاری کئے تھے کہ تمام ایسے افراد کی شناخت فوٹیج سے کی جائے اور انہیں گرفتار کیا جائے

محرم الحرام کے موقع پر پولیس نے بنایا دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد اسلحہ، بارود سمیت گرفتار

پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،داعش کے دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

کوئٹہ، سی ٹی ڈی کا آپریشن مکمل، خاتون خودکش بمبار سمیت چھ دہشت گرد ہلاک

قبل ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم نے کالعدم تنظیم تحریک لبیک کے سوشل میڈیا چلانے والوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے ،ایف آئی اے سائبر کرائم نے پنجاب بھر میں آپریشن شروع کیا ہے، ایف آئی اے حکام کے مطابق لاہور ، بہاولپور، فیصل آباد، ننکانہ، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران بارہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار افراد میں نعیم اختر، ایوب، محمد حسین رسول، محمد حسن، غلام شبیر، شاہزیب نذیر، حمزہ شیخ سمیت دیگر شامل ہیں گرفتار افراد سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اور جعلی تصاویر و ویڈیوز اپ لوڈ کررہے تھے، ایف آئی اے نے گرفتار افراد کے موبائل فون قبضے میں لے لئے ہیں

@MumtaazAwan

واضح رہے کہ کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی جو علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں کو 12 اپریل کو اسکیم موڑ چوک لاہورسے گرفتار کیا گیا تھا ،پولیس نے حافظ سعد رضوی کو 16 اپریل کا احتجاج روکنے کے لیے حراست میں لیا کیونکہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق تحریک لبیک نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھا

سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اور حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگا دی، پابندی کے خلاف تحریک لبیک نے اپیل دائر کی ہے جس پر حکومت فیصلہ دے گی تاحال حافظ سعد جیل میں بند ہیں اور انکی جماعت پر پابندی عائد ہے

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس

سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت،عدالت نے کیا دیا حکم؟

سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت،دلائل مکمل

باغی ٹی وی سروے،تحریک لبیک پہلے نمبر پر،حافظ سعد رضوی کے حق میں سب سے زیادہ ووٹ

سعد رضوی کی رہائی میں نیا موڑ، اصل کہانی کیا، مبشر لقمان نے حقیقت بتا دی

تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو فوری رہا کرنے کا حکم

حافظ سعد رضوی کو رہا کیوں نہیں؟ سی سی پی او لاہور فوری طلب

سعد رضوی کی رہائی کیخلاف اپیل ،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

حافظ سعد رضوی کی نظربندی، وفاقی نظر ثانی بورڈ کا اجلاس ،بڑا فیصلہ ہو گیا

کالعدم تنظیم کا سوشل میڈیا چلانے والوں کے خلاف آپریشن ،رات گئے گرفتاریاں