fbpx

شہید سلمان تاثیر کی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں. بلاول بھٹو زرداری

شہید سلمان تاثیر کی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں. بلاول بھٹو زرداری

چيئرمين بلاول بھٹو زرداری نے سابق گورنر سلمان تاثیر کی برسی کے موقع پر پیغام میں کہا کہ شہید سلمان تاثیر کی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں. چيئرمين بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سلمان تاثیر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے فلسفہ کو آگے بڑھانے میں اپنی جان قربان کر دی۔ سلمان تاثیر نے معاشرے کے کمزور طبقات بالخصوص اقلیتوں کو آئین پاکستان میں دیئے گئے حقوق کی بات کی. چيئرمين بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے. پاکستان پیپلز پارٹی سلمان تاثیر کی قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے .

خیال رہے کہ اسلام آباد میں قتل ہونے والے66 سالہ سلمان تاثیر نے اپنی سیاسی زندگی کا سفر انیس سو ساٹھ کی دہائی میں شروع کیا تھا۔ وہ پاکستان کے ایک روشن خیال اور اعتدال پسند سیاستدان تھے، جن کا مؤقف ہمیشہ انتہا پسندی کے خلاف رہا۔ جبکہ مقتول سلمان تاثیر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں قاسم ضیاء اور میاں یوسف صلاح الدین کے رشتہ دار اور مشہور شاعر فیض احمد فیض کی اہلیہ ایلس فیض کے بھانجے تھے۔ لاہور میں 1946ء میں پیدا ہونے والے سلمان تاثیر کے والد ڈاکٹر محمد دین تاثیر شاعر، ادیب اور دانشور تھے۔ ان کے والد وہ پہلے ہندوستانی تھے، جنہوں نےکیمبرج یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ڈاکٹریٹ ڈگری حاصل کی تھی۔ ان کے والد لاہور کے مشہور اسلامیہ کالج کے پرنسپل بھی رہے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
مبشر لقمان کی دہائی، ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔جنرل فیض بے نقاب،وائٹ پیپر،خطرے کی گھنٹیاں
ایران میں خواتین کیلئے گاڑیوں میں سر پر اسکارف لازمی پہننے کی وارننگ دوبارہ جاری
ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا سے دو اموات رپورٹ


یاد رہے کہ 4 جنوری 2011 کوہسار مارکیٹ اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے اس وقت کے گورنر سلمان تاثیر کو 27 گولیاں مار کر ان کے اپنے محافظ نے انہیں سرعام قتل کردیا تھا اور آج سلمان تاثیر کی بارہویں برسی منائی جارہی ہے.