شاہین ائیر لائن میں ملازمین کو دس ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پرقانونی مشاورت

0
27

شاہین ائیر لائن میں ملازمین کو دس ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس ضمن میں ورکرز کمیٹی نے وکلاء کے ایک پینل سے مشاورت کی ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاھین ایئر ورکرز کمیٹی کے ارکان نے ھائی کورٹ کے وکیل اور کراچی بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکریٹری محترم خالد ممتاز سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور شاھین ایئر کے معاملات پر ان سے قانونی مشاورت طلب کی۔

ورکرز کمیٹی کے ارکان نے انہیں بتایا کہ ایئر لائن کے ملازمین کو تقریبا دس ماہ سے تنخواہ نہیں مل رھی ھے اور CAA کی طرف سے ایئر لائن کے ھیڈ آفس کی بولی لگائی جا رھی ھے لیکن ایئر لائن انتظامیہ ملازمین کو مسلسل یہ جھانسہ دے رھی ھے کہ ھم عنقریب ایئر لائن کو دوبارہ شروع کر دینگے اور دوسری طرف ایئر لائن کی قیمتی گاڑیاں شاھین ایئر کے اعلی افسران اپنے بچوں کے نام ٹرانسفر کروا رھے ھیں جس کے ھمارے پاس دستاویزی ثبوت موجود ھیں

ایڈوکیٹ خالد ممتاز نے کہا آپ جب بھی ھمیں تفصیلات فراھم کرینگے ھم غیر قانونی کام کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر دینگے ۔ خالد ممتاز لا ایسوسی ایٹ کے پینل میں شامل ایک ایڈوکیٹ نے شاھین ایئر ورکرز کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ وکالت کرنے سے قبل میں بھی PIA میں پائیلٹ تھا اور میرا بیٹا اسوقت بھی PIA میں پائیلٹ ھے میں ایوی ایشن کے معاملات اورانکی تکالیف کو بہت اچھی طرح سے سمجھتا ھوں انہوں نے کہا آپ کی ایئر لائن کے مرحوم چیرمین جناب خالد صحبائی سے میری ملاقاتیں بھی رھی ھیں انہوں نے اپنی محنت سے شاھین ایئر کو جس مقام پر پہنچا دیا تھا اس کے بعد اس کا اس طرح تباہ وبرباد ھونا قابلِ افسوس بات ھے انہوں نے کہا خالد ممتاز لا ایسوسی ایٹ آپکو بھر پور قانونی معاونت فراھم کرے گی اور ایئر لائن کا ایک سابق پائیلٹ ھونے کی وجہ سے آپ لوگوں سے تعاون کر کے مجھے دلی خوشی ھوگی

Leave a reply