اسلام آباد:جعلی ادویات کا مرکز”شاہین کیمسٹ” سیل ، کسٹم حکام کاآپریشن جاری

0
38

اسلام آباد:دونمبراورجعلی ادویات کا مرکز،شاہین کیمسٹ،سیل،انتظامیہ اور کسٹم حکام نےدیگرمیڈیکل اسٹورز کی بھی چھان بین کی ، اطلاعات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ ن اسلام آباد کے نائب صدر شیخ‌ داود کی طرف سے مضرصحت دونمبرجعلی ادویات کے مرکز "شاہین کیمسٹ” کو سیل کردیا گیا ہے،

مسلم لیگ ن اسلام آباد کا نائب صدرشیخ داود”شاہین کیمسٹ”کا مالک 

باغی ٹی وی کے مطابق یہ کارروائی ان خبروں‌کے بعد عمل میں‌آئی جن میں کہا گیا تھا کہ جعلی اوردونمبر ادویات کا یہ کاروبارن لیگ اسلام آباد کےنائب صدر شیخ‌ داود کررہے ہیں، اطلاعات کے مطابق آج رات عشاکے بعد اسلام آباد کی انتظامیہ اورکسٹم حکام کی مشترکہ ٹیم نے بااثر افراد کے زیرسایہ چلنے والے جعلی ادویات کے کاروبار”شاہین کیمسٹ”کوشکایات کے بعد سیل کیا ہے،


باغی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ اورکسٹم حکام کی مشترکہ ٹیم اسلام کے مختلف علاقوں میں مختلف میڈیکل اسٹورز میں جاکرجعلی اور دونمبر ادویات کے حوالے سے تحقیقات کرتے دکھائی دیئے ،ذرائع کےمطابق اس دوران مزید کئی میڈیکل اسٹورز سیل کردیئے گئے ، جن علاقوں میں چھان بین کی گئی ان میں‌ سیکٹر آئی -8 ،سیکٹرایف-10اورسیکٹر ایف -11 شامل ہیں

اسلام آباد انتظامیہ یہ آپریشن ڈی سی اسلام آباد کی سربراہی میں کرہی ہے، یاد رہے کہ باغی ٹی وی نے آج اپنی رپورٹ میں‌انکشاف کیا تھا کہ اسلام آباد جیسے عالمی شہر میں دونمبراورجعلی ادویات کا کاروبارکرنے اور دوسروں علاقوں تک پھیلانے والا مسلم لیگ ن اسلام آباد کا نائب صدرشیخ داود ہے جس سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز اورسابق ایم این اے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی سرپرستی حاصل ہے،معتبر ذرائع کے مطابق باغی ٹی وی کی رپورٹ کے بعد یہ کارروائی عمل میں‌ لائی گئی ہے

Leave a reply