فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں انجری کے باعث اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ ایشیاکپ اور انگلینڈ خلاف ہوم سیریز میں قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
Shaheen Shah Afridi injury update
Details here ⤵️ https://t.co/bDf5zvwLtl
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) August 20, 2022
تاہم شاہین شاہ آفریدی کی نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہ فریقی سیریز میں واپسی کے امکانات ہیں، جو رواں سال اکتوبر میں ہوگی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے لیے پیر کو روٹرڈیم سے دبئی روانہ ہوگی اےسی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے شاہین آفریدی کے متبادل کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔
پشاورزلمی فاونڈیشن نےایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ کو چار سے چھ ہفتے آرام کی تجویز کی گئی ہے شاہین آفریدی جلد انجری پر قابو پاکر کرکٹ میں واپس آئیں گے اور ملک کی نمائندگی کریں گے۔
میڈیکل آفیسر نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے روٹرڈیم میں ری ہیب کے دوران بہتری دکھائی ہےاس کے باوجود انہیں مزید بہتری کے لئے کچھ وقت درکار ہے۔