شاہین شاہ آفریدی کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر دلچسپ تبصرے

0
78

کراچی: قومی کرکٹ کے نوجوان کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کی سوشل میڈیا پر وائرل ایک تصویر پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئےجا رہے ہیں۔

باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والے پاکستانی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کسی ہیرو کی طرح اسٹائل مارتے نظرآرہے ہیں-


جیسے ہی شاہین نے یہ تصویر پوسٹ کی تو ان کے مداحوں نے اس پر دلچسپ تبصرے شروع کردیئے بعض صارفین نے کہا کہ کرکٹر نے شاید پروفیشن بدل کر ماڈلنگ شروع کر دی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز،قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا

شاہین شاہ آفریدی کی اس منفرد تصویر پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے وہیں ساتھی کرکٹر شادزب خان بھی پیچھے نہ رہے-


شاداب خان نے بھی شاہین سے سوال پوچھ ڈالا کہ ’ماڈلنگ کب سٹارٹ کی؟ جس کے جواب میں پاکستانی سپیڈ سٹار نے لکھا کہ بھائی آپ سے سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔


فخر زمان نے کہا کہ غلطی کر رہے ہو-

امام الحق نے اپنی شادی بابراعظم کی شادی سے مشرو ط کردی

ذیشان قیوم اور کومل نامیمداحوں نے لکھا کہ سٹائل تو ایسے مارا ہے جیسے روہت شرما، کے ایل راہل اور ویرات کوہلی کی وکٹیں ایک ہی میچ میں لی ہوں یاد رہے کہ انڈیا کے خلاف کھیلے گئے ایک میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے مخالف ٹیم کے تینوں اہم پلیئرز روہت شرما، وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل کو آؤٹ کیا تھا۔

واضح رہے کہ 22 سالہ شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کی جانب سے ون ڈے کیریئر کا آغاز ستمبر 2018 میں کیا ، جبکہ ٹیسٹ ڈیبیو دسمبر 2018 میں کیا ہے۔ وہ اب تک قومی ٹیم کی جانب سے 24 ٹیسٹ، 30 ون ڈے اور 40 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں۔

انہوں نے اپنی عمدہ کارکردگی سے نہ صرف پاکستانی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی کرکٹ ماہرین کو بے حد متاثر کیا سابق انگلش کرکٹر ڈیرف گف نے حال ہی میں شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ’عمدہ ٹیلنٹ کے مالک شاہین کامیابیوں کی تلاش میں رہتے ہیں۔ اپنے بھرپور توانائی کے ساتھ انہوں نے لاہور قلندرز کی کپتانی کی۔ میرا خیال ہے وہ مستقبل میں پاکستانی ٹیم کے کپتان ہوں گے-

آئی سی سی سالانہ رینکنگ کی اپ ڈیٹ جاری،پاکستان کون سے نمبر پر؟

Leave a reply