شاہی جوڑے کی لاہور آمد، وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا تحفہ دیا؟ جان کر ہوں حیران

0
19

شاہی جوڑے کی لاہور آمد، وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا تحفہ دیا؟ جان کر ہوں حیران

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے برطانوی شہزادی کو روایتی شال تحفے میں دی ،شہزادہ ولیم اورکیٹ میڈلٹن کاایس او ایس چلڈرن ویلج لاہورکا دورہ کیا،ایس اوایس ویلج انتظامیہ نے شاہی مہمانوں کوبریفنگ دی.

قبل ازیں برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن لاہور پہنچے ،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ائیرپورٹ پر معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔بچیوں نے شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ میڈلٹن کو گلدستے پیش کئے۔

شہزادہ اورشہزادی پاکستان پہنچ گئے، استقبال کس نے کیا خبرآگئی

لیڈی ڈیانا نےکیسےعزت پائی؟ وزیر اعظم نے شہزادہ ولیم کا بتادیا

شہزادہ ولیم اورکیٹ مڈلٹن کی صدر مملکت سے ملاقات، شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کوپاکستان کے دل لاہور آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کا استقبال کر کے دلی مسرت اورخوشی ہوئی ہے۔شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان ترقی اورخوشحالی کے سفر میں قدم سے قدم ملا کرچل رہے ہیں۔شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کی بڑھتی ہوئی دوستی کا مظہر ہے۔آپ کی پاکستان کے تاریخی شہر لاہور آمد ہمارے لئے باعث اعزاز ہے۔

نیب نے پھر ایسا کیا کر دیا کہ نواز شریف ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے

آزادی مارچ، شہباز شریف نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ نواز شریف نے سر پکڑ لیا

برطانوی شاہی جوڑا لاہورمیں بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کرے گا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیںَ بادشاہی مسجد میں ریڈ کارپٹ بچھا دی گئی ہے،

برطانوی شاہی جوڑا لاہورپہنچ گیا، کہاں کہاں جائیں گے؟ شیڈول جاری

Leave a reply