شاہد خاقان عباسی بھی جیل میں بیمار، کہاں چیک اپ کروانا چاہتے ہیں؟

0
35

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی بیمار ہو گئے، کونسی ہسپتال میں چیک اپ کروانا چاہتے ہیں؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہدخاقان عباسی کوجیل میں سہولیات فراہم کرنےسےمتعلق درخواست کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس پر سماعت کی،احتساب عدالت اسلام آباد نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ،

سعدیہ عباسی اوربیرسٹرظفراللہ خان احتساب عدالت اسلام آبادمیں پیش ہوئے،اڈیالہ جیل حکام نےشاہدخاقان عباسی کی میڈیکل رپورٹ عدالت جمع کرادی، جیل حکام نے عدالت میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا میڈیکل چیک اپ کرائیں گے، جس پر شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اپنی مرضی کے ہسپتال سے چیک اپ کروانا چاہتے ہیں.

عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا

شاہد خاقان عباسی سے جیل میں ملاقات کا دن جیل حکام نے بتا دیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ کی جانب سے عدالت میں‌ دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو جیل میں الگ رہائش دی جائے ،

شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،اب جائیں گے جیل

درخواست میں مزید کہا گیا کہ شاہد خاقان عباسی کو پرہیزی کھانے کیلیے جیل میں خانساماں رکھنے کی اجازت دی جائے ،اے سی، فریج،ٹی وی، ٹی کیٹل، ٹوسٹر، اوون کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں، درخواست میں بیڈ، کرسی، کمپیوٹر، پرنٹر اورجیل سے دو مددگار بھی طلب کیے گئے ہیں ،

شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

Leave a reply