برطانوی شاہی جوڑا اسلام آباد کی بجائے کہاں پہنچ گیا؟ اہم خبر

0
22

برطانوی شاہی جوڑا اسلام آباد کی بجائے کہاں پہنچ گیا؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا ہوٹل سے ایس او ایس ویلیج روانہ ہو گیا ہے، شاہی جوڑا ایس او ایس ویلیج میں کچھ وقت گزارے گا،اسکے بعد برطانوی شاہی جوڑا اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گا

گزشتہ روز بھی دورہ لاہور کے دوران برطانوی شاہی جوڑے نے ایس او ایس ویلیج کا دورہ کیا تھا ، وہ گزشتہ شب اسلام آباد جا رہے تھے کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے انکا طیارہ دوبارہ واپس لاہور آیا.

برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن شمالی علاقہ جات کی سیر کے بعد گزشتہ روز لاہور پہنچے جہاں انہوں نے کرکٹ بھی کھیلی اور ایس او ایس ولیج میں بچوں سے ملاقات بھی کی۔شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ایس او ایس ولیج میں 2 بچوں کی سالگرہ میں شرکت کی اور اردو میں خطاب میں کہا کہ آپ سب کا شکریہ اور آپ کو سالگرہ مبارک ہو۔

ایس او ایس ویلیج کے دورے کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،برطانوی شاہی جوڑا ایس او ایس ویلیج پہنچ گیا ہے، اس کے بعد وہ اسلام آباد روانہ ہو گا جہاں سے انکی برطانیہ واپسی ہو گی

Leave a reply