شاہی قلعہ کا بارود خانہ بن گیا میٹنگ روم ،حکومت شاہی قلعہ میں کیا کرنے جا رہی؟ لاہوریوں کیلیے اچھی خبر

0
25

شاہی قلعہ کا بارود خانہ بن گیا میٹنگ روم ،حکومت شاہی قلعہ میں کیا کرنے جا رہی؟ لاہوریوں کیلیے اچھی خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہی قلعہ کا بارود خانہ میٹنگ روم بن گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے شاہی قلعہ کادورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بارود خانے کی اصل حالت میں بحالی کے پراجیکٹ کا جا ئزہ لیا۔

ڈی جی والڈ سٹی آف لاہوراتھارٹی کامران لاشاری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بارود خانے کی اصل حالت میں بحالی کے پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بارود خانے کی اصل حالت میں بحالی کے پراجیکٹ کو سراہا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت بارود خانے میں والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا اجلاس منعقدہوا،جس میں شاہی باورچی خانے میں ریسٹورنٹ کے قیام کیلئے عدلیہ کی ہدایات کی روشنی میں قواعد و ضوابط کے مطابق مزید اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلی نے ہدایت کی کہ عدلیہ،ہیرٹیج بورڈاوریونیسکو کی گائیڈلائنز کی روشنی میں ریسٹورنٹ کے قیام کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے والڈ سٹی آف لاہوراتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کی منظوری دی

۔اجلاس میں والڈ سٹی آف لاہوراتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر میں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔اتھارٹی کا دائر کار بڑھانے کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ دے گی۔اجلاس میں والڈ سٹی آف لاہوراتھارٹی کیلئے 250نئی آسامیوں اوروالڈ سٹی آف لاہوراتھارٹی کے ریگولر ملازمین کیلئے 50فیصد الاؤنس دینے کی منظوری دی گئی اور اس ضمن میں سمری محکمہ خزانہ کو بھجوائی جائے گی۔والڈ سٹی آف لاہوراتھارٹی میں کام کرنے والے انجینئرز کو انجینئرنگ و ٹیکنیکل الاؤنس دینے پر غورکیا گیااوراس ضمن میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں قائم کمیٹی 15روز میں حتمی سفارشات پیش کرے گی۔

اجلاس میں ٹورسٹ گائیڈ زکوگریڈ7کی بجائے گریڈ12دینے کی تجویز منظور کی گئی جبکہ اندورن شہر میں متاثرین کے امورطے کرنے کیلئے کمیٹیوں کو نوٹیفائی کرنے کی منظوری دی گئی۔رم مارکیٹ کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔کمیٹی میں تمام محکموں اوراداروں کے سٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔کمیٹی ایک ماہ میں رم مارکیٹ کو دوسری جگہ منتقل کرنے اوردیگر امور کے بارے میں ٹائم لائن کے ساتھ سفارشات پیش کرے گی۔محکمہ آرکیالوجی کے شاہدرہ کمپلیکس کو والڈ سٹی آف لاہوراتھارٹی کو منتقل کرنے کی تجویز پر غورکیا گیا۔

سیاحت کے فروغ اورمسافروں کی سہولت کے لئے خیبر پختونخواہ حکومت بازی لے گئی

مرنا ، جینا کشمیریوں کے ساتھ ، محکمہ سیاحت پنجاب نے بھی کشمیریوں سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا

ے پی ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کی پہلی ٹورازم موبائل ایپ متعارف کرا دی

سیاحت کے فروغ کے لئے عمران خان کی آزاد کشمیر حکومت کو ہدایت

وزیراعلی عثمان بزدار نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب کے ہر شہرتک بڑھائیں گے۔ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی تاریخی عمارتوں کو اس کی اصل حالت میں بحال کیاجائے گا۔تاریخی عمارتوں کی بحالی سے شہروں کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگااورسیاحت کو فروغ ملے گا۔لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہر تاریخی اہمیت رکھتے ہیں۔ تاریخی شہر سیاحت کے فروغ کا باعث ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت سیاحت کے شعبہ کو پائیدار بنیادوں پر ترقی دینے کیلئے کام کر رہی ہے۔

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

وزیراعلی کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ برطانوی راج میں شاہی قلعہ کے بارود خانے کو اسلحہ کا بنکر بنایا گیا اوریہ عمارت پہلے نو گو ایریا تھی۔والڈ سٹی آف لاہوراتھارٹی نے بارود خانے کو اصل حالت میں بحال کرنے کیلئے دن رات محنت کی۔اندرون لاہور میں دہلی دروازے سے چوک کوتوالی تک عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کردیاگیاہے۔بھاٹی گیٹ کی بحالی کے کام کی منظوری ہوچکی ہے اوراس پراجیکٹ پر جلد کام شروع کردیا جائے گا۔ رم مارکیٹ کو بھی دوسری جگہ منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔ 115خستہ حال عمارتوں کو بھی بحال کیا گیا ہے۔شاہی قلعہ 40ایکڑ پرمشتمل ہے۔شاہی قلعہ میں دیوان خاص،شاہجانی خواب گاہ،موتی مسجد،عالمگیری گیٹ،دیوان عام،دولت خانہ خاص اوراکبری حمام کے پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔اوکاڑ ہ میں میر چاکر اعظم رند مقبرے کی بحالی کے پراجیکٹ کو بھی شروع کیا گیاہے۔

شاہی قلعہ کا 180 سال پرانا تاریخی روشنائی گیٹ گر گیا، سبب کیا بنا؟ ڈائریکٹر والڈ سٹی نے بتا دیا

مذہبی سیاحت، بڑے صوبے میں "بدھ مت” کانفرنس کی تیاریاں جاری

ڈی جی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کامران لاشاری نے ادارے کی کارکردگی اوراندرون شہر کو اصل حالت میں بحال کرنے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری،چیئرمین ہیرٹیج کنزرویشن بورڈ میاں یوسف صلاح الدین، ڈی جی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کامران لاشاری،کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری قانون، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری بلدیات ،سیکرٹری اطلاعات،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی.

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2018 میں 66 لاکھ افراد نے سیاحتی نظارے کیے پاکستان کے ثقافتی اور سیاحتی پر سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ 5 سالوں میں 315 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس میں پنجاب میں سب سے زیادہ 95 فیصد سیاحوں کی آمد ہوئی۔اور اگر یہی رفتار رہی تو اگلے پانچ سالوں میں یہ تعداد دگنی ہوجائے گی

پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے گیلپ پاکستان کی تحقیق کے مطابق ’پاکستان میں ثقافتی ورثے اور عجائب گھروں کے دورے‘ نامی رپورٹ میں اس بات کی جان اشارہ کیا گیا کہ سیاحت ملک کی معیشت کی بہتری میں ایک ممکنہ گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے۔

گیلپ کی تحقیق میں بہت دلچسپ معلومات بھی سامنے آئی ہیں جن کے مطابق مذکورہ رپورٹ میں دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق سیاحتی اور ثقافتی مقامات پر سیاحوں کی آمد میں 2014 سے اضافہ ہوا اور 16 لاکھ سے 317 فیصد بڑھ کر یہ تعداد 2018 میں 66 لاکھ تک پہنچ گئی تھی۔اسی طرح پاکستان میں ثقافتی مقامات او عجائب گھروں میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں بھی 2 گنا سے زائد اضافہ ہوا۔

اس میں سب سے زیادہ 95 فیصد سیاح ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں آئے جبکہ ان سالوں میں خیبرپختونخوا اور سندھ میں سیاحوں کی تعداد بڑھتی اور گھٹتی رہی۔اسی طرح عجائب گھروں کا دورہ کرنے والے سیاحوں کی تعداد میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ہوا اور 2014 مییں 17 لاکھ افراد سے بڑھ کر 2018 میں یہ 27 لاکھ ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 سالوں میں میوزیم آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 130 فیصد جبکہ غیر ملکی سیاحوں کے دورے میں 100 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں یہ اضافہ چاروں صوبوں میں دیکھا گیا تاہم خیبر پختونخوا اس حوالے سے سرِ فہرست رہا جہاں 2018 میں عجائب گھروں کے دوروں میں 250 فیصد ہوا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور کا شاہی قلعہ سیاحوں میں سب سے مقبول ثقافتی مقام رہا جس کے بعد سال 2016 اور 2018 میں شالیمار گارڈن سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا مقام تھا جبکہ 2017 میں سیاحوں نے سب سے زیادہ شیخوپورہ کے ہرن مینار کی سیر کی۔

دوسری جانب غیر ملکی سیاحوں کے حوالے سے صوبہ پنجاب سے سرفہرست رہا جہاں 2016 اور 2017 میں لاہور میوزیم سب سے زیادہ مقبول رہا تاہم 2018 میں ٹیکسلہ میوزیم کو مقام تھا جہاں سب سے زیادہ سیاح سیر کے لیے گئے۔

Leave a reply