شاہد آفریدی نے چمن میں‌ پانچ سو گھرانوں میں راشن تقسیم کردیا

0
17

شاہد آفریدی نے چمن میں‌ پانچ سو گھرانوں میں راشن تقسیم کردیا
باغی ٹی وی : آفریدی نے بلوچستان کےدوسرے دروے کے دوران سرحدی شہر چمن میں پانچ سو گھرانوں میں راشن تقسیم کیا ۔ شاہد آفریدی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت زیادہ خوشی ہے کہ دوبارہ بلوچستان آنے کا موقعہ ملا ۔ میں نے یہاں عوام سے وعدہ کیا تھا دوبارہ آنے کا میں یہاں کے لوگوں کے پیار کا انتہائی مشکور ہوں ۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ چمن کے عوام کا پاکستان کی معیشت میں بہت اہم کردار ہے ۔

‏شاہد آفریدی نے چمن مختلف کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی جھنوں نے کھیلوں میں ہاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا اور چمن کے کھلاڑیوں کو شاہد آفریدی فاونڈیشن کی طرف سے ہر قسم کی سپورٹ کا یقین دلایا ۔
‏شاہد خان آفریدی نے پاک افغان سرحد پر باب دوستی کا بھی دورہ کیا جہاں اُنھوں نے پاکستان اور افغان فوجیوں سے ملاقات بھی کی

Leave a reply