’’تعلیم ہوگی عام، ہربیٹی کے نام‘‘اس مقدس مشن کا کس نے کیا اعلان ؟

0
41

کراچی : پاکستان کے ایک عظیم کرکٹر نے تعلیمی انقلاب کا اعلان کردیا ، یہ تعلیمی منصوبہ بہت جلد شروع کرنے کا اعلان کردیا ، اطلاعات کے مطابق تعلیم ہوگی عام ہر بیٹی کے نام، شاہد آفریدی نے فروغ تعلیم کيلئے مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔یہ اعلان پاکستان کے کرکٹر شاہد آفریدی نے کیا ہے ،

ذرائع کے مطابق پاکستان معروف کرکٹر شاہد آفریدی کی بیٹیاں بھی فروغ تعلیم میں والد کا ساتھ دینے میدان میں نکل آئیں۔سابق ٹیسٹ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فروغ تعلیم کیلئے مہم ’’تعلیم ہوگی عام، ہر بیٹی کے نام‘‘ کا آغاز کیا، اس موقع پر بین الاقوامی اسکواش کھلاڑی جہانگیر خان اور شاہد آفریدی کی بیٹیاں بھی موجود تھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ تعليم کے بغير کوئی بھی ملک ترقی نہيں کرسکتا، 21 اکتوبر سے ملک بھر ميں تعليم کے فروغ کيلئے نکلوں گا۔شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی نے کہا کہ تعليم لڑکوں کی طرح لڑکيوں کيلئے بھی ضروری ہے، لڑکی کو پڑھانے سے پوری نسل کو فائدہ ہوتا ہے۔دوسری طرف پاکستان میں‌ تعلیمی بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ فنڈز کہاں جاتے ہیں حکومتوں سے سوال تو ہوگا؟، اگر پاکستان کو چلانا ہے تو کراچی سے متعلق سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔

دوسری طرف پاکستان میں‌تعلیم کے سلسلے میں ہونے والے اس اہم پروگرام میں‌ اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے تعلیم کو ہر بیٹی کا حق قرار دیا، کہا کہ تعليم کے فروغ کيلئے سب کو کردار ادا کرنا چاہئے۔کرکٹ کے نئے ڈومیسٹک سسٹم سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ڈپارٹمنٹ کرکٹ بند ہونے سے کچھ کرکٹرز بیروزگار بھی ہوئے تاہم میں نئے سسٹم کو سپورٹ کرتا ہوں۔

Leave a reply