شاہد آفریدی کے کشمیر سے متعلق بیان پر بھارتی کھلاڑی آگ بگولہ ہو گئے، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

0
39

بھارت کی طرف سے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کرنے پر ہندوستانی کھلاڑیوں نے بھی ہرزہ سرائی شروع کر دی ہے اور بھارتی ٹیم کے سابق اوپنر گوتم گھمبیر نے شاہد آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں پاکستانی آزاد کشمیر میں ہوتی ہیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے پیر کے روز اقوام متحدہ سے اس معاملہ میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ’’ کشمیری عوام کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت ان کے حقوق دیئے جانے چاہئیں، اقوام متحدہ کو کیوں بنایا گیا ہے، کیا وہ سو رہا ہے؟ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی تجویزکے تحت ان کے حقوق دیئے جانے چاہئیں۔ جیسے ہم سب کے پاس آزادی کا حق ہے، ویسے ہی کشمیرمیں انسانیت کے خلاف جو بغیراکساوے کے جرم اور دخل اندازی کی جارہی ہے، اسے دیکھنا ضروری ہے‘‘۔

شاہد آفریدی کے اس سوال پر بھارتی کھلاڑی بوکھلا اٹھے، ہندوانتہاپسند تنظیم بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق کرکٹر گوتم گمبھیر شاہد آفریدی کی بات کو تو جواب صحیح معنوں‌ میں‌ دلیل سے نہیں دے سکے البتہ انہوں نے غصے میں‌ آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آفریدی نے بالکل صحیح بات کہی ہے۔ انسانیت کے خلاف بغیر اکساوے کے جرم اور دخل اندازی ہو رہی ہے تاہم حقوق انسانی کی خلاف ورزی پاکستانی آزاد کشمیر میں ہو رہی ہے۔

واضح‌ رہے کہ شاہد آفریدی اور گوتم گھمبیر میدان پر بھی کئی بار آپس میں الجھ چکے ہیں، گوتم گھمبیر انتہاپسند تنظیم بی جے پی کی طرف سے رکن پارلیمنٹ‌ ہیں، شاہد آفریدی نے ایک مرتبہ پہلے بھی ایک مرتبہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ گوتم گھمبھیر عقل سے عاری انسان ہیں،

Leave a reply