شاہد آفریدی نے بیٹی کے نام سے منسوب اکاؤنٹ پر وضاحت دے دی

0
39

قومی ٹیم کے سابق کپتان اوربلے باز سُر اسٹار شاہد آفریدی نے بیٹی انشاء کے نام سے چلنے والے جعلی سوشل میڈیا اکاﺅنٹس سے متعلق پیغام جاری کر دیا ہے ۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں اپنی بیٹی کے نام سے چلنے والے ایک اکاؤ نٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا جس پر پانچ ہزار سے زائد فالورز ہیں –


ساتھ انہوں نے لکھا کہ میں یہاں یہ وضاحت دینا چاہتاہوں کہ میری کسی بھی بیٹی کا سوشل میڈیا کا کوئی اکاﺅنٹ نہیں ہے ، مہربانی فرماکر ان اکاﺅنٹس اور میری بیٹیوں کے ساتھ منسوب کی جانے والی خبروں کی نفی کریں ۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی شادی نادیہ شاہد سے سال 2000 میں ہوئی تھی ان کی 5 بیٹیاں اقصیٰ، انشاء، اجوا ، اسمارہ اور عروہ ہیں ویسے تو شاہد آفریدی اپنی ذاتی زندگی یا فیملی کے حوالے سے زیادہ بات کرتے نظر نہیں آتے البتہ سوشل میڈیا پر ان کی فیملی کے ساتھ کئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

سپر اسٹار شاہد آفریدی کی اپنی بیٹیوں سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، اکثر اوقات اپنی بیٹیوں کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میری بیٹیاں میری زندگی میں اللہ کا سب سے قیمتی تحفہ ہیں، انہوں نے کہا کہ میں اللہ کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے-

یاد رہے کہ گزشتہ سال شاہد آفریدی کی سوانح حیات ’گیم چینجر‘ بھی سامنے آئی تھی اس کتاب کے ذریعے شاہد آفریدی نے اعلان کیا تھا کہ ‘میں نے معاشرتی اور مذہبی وجوہات کے باعث یہ فیصلہ کیا کہ میری بیٹیاں عوامی سطح کے کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گی اور ان کی والدہ نے میری اس بات سے اتفاق کیا’-

اس بیان کے بعد شاہد آفریدی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اس کے باوجود شاہد آفریدی نے ٹوئٹ پر لکھا تھا کہ وہ والد ہونے کی حیثیت سے اپنی بیٹیوں کے لیے فیصلے لے سکتے ہیں۔

Leave a reply