شاہد آفریدی پی آئی اے طیارہ حادثے کے متاثرین کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے

0
23

شاہد آفریدی پی آئی اے طیارہ حادثے کے متاثرین کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے

باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی جہاں کرکٹ کے میدانوں میں اپنی سحر انگیز شخصیت سے لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں وہاں بعض سوشل معاملات پر بھی کافی مشہورہیں شاہد آفریدی نے گزشتہ برس ہونے والے پی آئی اے طیارے حادثے کے لواحقین کے حقوق کیلئے آواز اُٹھا دی ہے .

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر کراچی میں پی آئی اے کے طیارے پی کے 8303 میں جاں بحق ہونے والوں کے گھروالوں سے ملاقات کی ہے اس ملاقات کی ایک تصویر اپنے اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہے ۔

سابق کپتان نے لکھا کہ پی آئی اے 8303 طیارہ حادثے کے شکار افراد کے اہل خانہ پہلے ہی اپنے پیاروں کا نقصان برداشت کر رہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ان کے لیے اعلان کردہ واجبات ایک سال گزر جانے کے بعد بھی انہیں نہ ملنا ان کی پریشانی کو مزید بڑھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری ارشاد ملک، پی آئی اے حکام اور وزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ وہ اس معاملے پر غور کریں تاکہ لواحقین کے دُکھ کا کچھ مداوا ہوسکے.

Leave a reply