بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے میںنے اپنے کیرئیر میں ایک ایسی فلم کی جس کا معاوضہ ہی نہیں لیا. انہوں نے کہا کہ میرے پاس وشال بھردواج آئے انہوں نے مجھے کہا کہ میرے پاس صرف 35 کروڑ ہے اور میں اسی بجٹ میںفلم بنانا چاہتا ہوں. میں نے دوستی یاری میں فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی اور ہم نے پورے 53 دنوں میں فلم شوٹ کر لی اس کے بعد ہوا یہ کہ فلم جب ریلیزہوئی تو اس کی دھوم مچ گئی اور سپر ہٹ ہوگئی . جب ہم یہ فلم بنا رہے تھے تو وشال بھرواج کے سمیت پوری ٹیم کو یقین نہیں تھا کہ یہ فلم سپر ہٹ ہوجائیگی.
انہوں نے کہا کہ 35 کروڑ سے بنی اس فلم نے 80 کروڑ کا بزنس کیا اور ڈائریکٹر بہت خوش تھا . اس فلم میںشردھا کپور ، کےکے مینن اور تبو نے بھی اہم کردار ادا کئے تھے . انہوں نے اس فلم کا معاوضہ نہ لینے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ” فلم کا جتنا کل بجٹ تھا میرا معاوضہ اس سے کہیں زیا دہ تھا اسلئے میں نے سوچا کہ ایک اچھی فلم کو کیوں چھوڑوں تو میں نے وشال سے کہا کہ میں مفت میں ہی کام کروں گا ”مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنے دوست کے مشکل وقت میںاسکے کام آیا .