پروڈکشن آرڈر، شاہد خاقان عباسی کی درخواست پرسماعت، سرکاری وکیل نے کیا کہا؟

0
22

پروڈکشن آرڈر، شاہد خاقان عباسی کی درخواست پرسماعت، سرکاری وکیل نے کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پروڈکشن آرڈرکے لیے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست پرسماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ نے کیس کو آئندہ ہفتے مقرر کرنے کا حکم دے دیا،سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ درخواست گزار کےخلاف کیس نیب میں چل رہے ہیں ،درخواست میں نیب کو فریق نہیں بنایا گیا،17واں سیشن 2 جنوری سے شروع ہونا ہے جو 30 دن تک جاری رہےگا ،اگر اگلے سیشن میں شریک ہونا ہے تو اس کے لیے نئی درخواست دائر کریں،

عدالت نے کہا کہ درخواست گزارنے کسی مخصوص سیشن کے لیے درخواست دی تھی ،جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ انہوں نے 16ویں سیشن میں شرکت کے لیے درخواست دی تھی، شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے کہا کہ ہم اسپیکرکے آرڈر کےخلاف عدالت میں آئےہیں ،نیب کیسز میں نہیں اسپیکرایکٹ میں سیشن میں شرکت کی اجازت دینا لازم ہےجس کی خلاف ورزی ہوئی،

سرکاری وکیل نے کہا کہ قومی اسمبلی کا 16واں سیشن شروع ہوچکا ہے،ماضی میں جتنے بھی پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے وہ سیشن کے لیےہوتے تھے،لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کے جواب کی کاپی فریقین کو دینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی.

شاہد خاقان عباسی نے لاہور ہائیکورٹ میں پروڈکشن آرڈر کی درخواست رانا مشہود کی وساطت سے دائر کی ہے، درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، نیب، حکومت پنجاب، حکومت پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو متعدد بار پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست  دی تھی، انکی درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کا شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا اقدام آرٹیکل4 کی خلاف ورزی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کی طرف سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے سے این اے 124 کے ووٹرز نمائندگی سے محروم ہیں، پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھول گئی،قومی اسمبلی اجلاس کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کو مسلم لیگ ن کے جیلوں میں بند اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کے لئے درخواست دی گئی جس میں مسلم لیگ ن نے شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر کے لئے نام نہیں لکھا بلکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گرفتار دو اراکین اسمبلی رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں..

شاہد خاقان عباسی سے جیل میں ملاقات کا دن جیل حکام نے بتا دیا

شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے گرفتار کیا تھا اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں تھے تا ہم ان کی طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، شاہد خاقان عباسی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، مسلم لیگ ن نے انکے پروڈکشن آرڈر کی درخواست نہیں دی

پروڈکشن آرڈ کے لئے جمع کروائی گئی ریکوزیشن میں کہا گیا ہے کہ دو ن لیگی ارکان اسمبلی اپنے حلقے کی نمائندگی کرنے سے محروم ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار ہیں جبکہ سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو منشیات کیس میں گرفتار ہیں اور جیل میں قید ہیں،

Leave a reply