نیب ایگزیکٹو باڈی اجلاس، شاہد خاقان عباسی کیخلاف انویسٹی گیشن کی منظور

0
30

چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس ہوا جس میں نیب ایگزیکٹوبورڈ نے 3 ریفرنسزدائرکرنےکی منظوری دی ہے جبکہ 6 انوسٹی گیشنزاور 8 انکوائریوں کی بھی منظوری دی ہے.

 

چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالی طیبہ گل عدالت پیش، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں ایگزیکٹو باڈی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان،سابق وفاقی وزیر پٹرولیم کیخلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی ہے. سابق وی سی مجاہد کامران کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ہے. سابق سی ای اوآئیسکوجاوید پرویزاور دیگر حکام کیخلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی ہے. این ٹی ڈی سی حکام کیخلاف ریفرنس دائرکرنےکی منظوری بھی دی گئی ہے. وزارت خارجہ،وزارت داخلہ کے افسران واہلکاروں کیخلاف بھی انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی ہے سوئی سدرن انتظامیہ،انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم کیخلاف انویسٹی گیشن کی منظوری بھی ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں دی گئی ہے.

خاوند کی رہائی کیلئے چیئرمین نیب نے…..ویڈیو بنانے والی خاتون نے کیا کہا؟

چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر سے 326 ارب روپے برآمد کر چکے ہیں، نیب افسران بدعنوانی کے خاتمے کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔

 

چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر

چیئرمین نیب کے خلاف خبر پر پیمرا ان ایکشن، نیوز ون کو نوٹس جاری، جواب مانگ لیا

چیئرمین نیب کے خلاف خبر نشر کرنے پر پیمرا نے نیوز ون چینل کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا.      چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالے سائبر کرائم کے ماہر، انڈیا اور افغانستان میں رابطے، حیران کن انکشافات.      چیئرمین نیب ویڈیو سیکنڈل، مسلم لیگ ن تقسیم ہو گئی، پہلے ذاتی معاملہ کہا پھر یوٹرن لے لیا.

چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالے سائبر کرائم کے ماہر، انڈیا اور افغانستان میں رابطے، حیران کن انکشافات

Leave a reply