شاہد خاقان عباسی کے گھر اپوزیشن کی بیٹھک،مل کر چلنے کا فیصلہ

اپوزیشن رہنماؤں کی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے گھر بیٹھک ہوئی،عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تحریک تحفظ آئین کے قائدین کے ہمراہ اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کی۔ اس دوران شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے اسد قیصر، عمر ایوب، ناصر عباس اور سلمان اکرم راجا کوآئین کی بالادستی کے حوالے سے مل کر چلنے کی دعوت دی۔

شاہد خاقان عباسی نے اس بات کا اظہار کیا کہ تین بڑی سیاسی جماعتیں نئے نظریات دینے میں ناکام رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی کی دعوت آئین کی بالادستی کے لیے بہت اہم ہے اور ہماری جماعت اس پر مشاورت کرے گی۔عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ انہیں یقین ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر جماعتیں بھی اس تحریک میں شامل ہوں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئین کی حفاظت اور اس کی بالادستی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ ملک میں استحکام اور جمہوریت کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔شاہد خاقان عباسی نے اپنی گفتگو میں اس عزم کا اظہار کیا کہ آئین کی حفاظت اور اس کے اصولوں کی پاسداری کے لئے ان کی جماعت بھرپور کوشش کرے گی اور آئین کو بالاتر سمجھتے ہوئے اس پر عمل پیرا رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے آج ون پوائنٹ ایجنڈا بنا لیا ہے ۔ اور ہماری خواہش یہ ہے کہ دو تین ہفتے میں تمام طبقات کی خاص طور پر پولیٹیکل پارٹیز کو اکٹھا کیا جائے اور ایک مشترکہ طور پر لائحہ عمل طے کیا جائے کہ کس طرح ہم نے اس ملک کو آگے لیکر جانا ہے ۔

پاکستان کو ٹرانزٹ تجارت کا مرکز بنانے ، گارگو کی ٹریکنگ بارے جائزہ اجلاس

القادریونیورسٹی میرے پاس آ گئی،جادو ٹونا نہیں سکھایا جائے گا، مریم نواز

Comments are closed.