
میلوڈی کوئین کہلوانے والی شاہدہ منی نے حال ہی میں اپنا نیا گانا جمدی ریلیز کیا ہے یہ گیت ریمکیس کیا گیا ہے،گانے کو نعمان رﺅف حیدر نے پروڈیوس کیا اور اسکا میوزک مجتبیٰ علی نے ترتیب دیا ہے، گانے کی وڈیو میں ماڈلنگ خود شاہدہ منی اور علی جمشید نے کی ہے .یہ گیت بنیادی طور پر میوزک ڈائریکٹر ماسٹر عبداللّٰہ کو ٹربیوٹ ہے انہوں نے یہ گیت فلم ’شریف بدمعاش‘ کے لئے کمپوز کیا تھا. گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ میں نے کوشش کی ہے کہ ایک اچھی چیز بنائوں، جیسا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ میں میڈیم نورجہاں کی بہت بڑی مداح ہوں . یہ
گیت ان کو اور ماسٹر عبداللہ کو ٹریبیوٹ ہے. شاہ منی نے کہا کہ میڈم کے گائے ہوئے گیت آج بھی مقبول ہیں میری خوش نصیبی ہے کہ میری میڈم سے نہ صرف ملاقاتیں رہیں بلکہ ان کی دعائیں بھی میرے ساتھ رہیں، میں مانتی ہوں کہ میڈم کی دعائیں آج بھی میرے ساتھ ہیں. میں نے میوزک لورز کے لئے یہ گانا بنایا ہے وڈیو بھی بہت اچھی شوٹ کی گئی ہے امید ہے کہ میرے مداحوں کو ہماری یہ نئی کوشش ضرور پسند آئیگی. انہوں مزید یہ بھی کہا کہ میرایہ گیت میرے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا ہے جسے ہر کوی بآسانی سن سکتا ہے.