کشمیری سیاسی کارکن شہلا رشید کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

0
35

دہلی پولیس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالی بارے تبصرہ کرنے والی کشمیری سیاسی کارکن شہلا رشید کے خلاف بغاوت کا الزام عائد کیا ہے۔دہلی پولیس کے ایک خصوصی سیل نے شہلا رشید کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔
بھارتی فوج کے تشدد کے بیان پر قائم ہوں، شہلا رشید کے بیان کے بعد بھارت نے پھر کشمیر کی بیٹی کو گرفتار کرلیا
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہلا رشید جواہر لال نہرو یونیورسٹی نئی دہلی میں اس وقت پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کررہی ہیں۔ شہلا رشید نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا ، ”بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں اندھا دھند مردوں کو اٹھا رہی ہے ، گھروں پر چھاپے مار رہی ہے اور لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔“

شہلا رشید نے ایک اور ٹویٹ میں کہا تھا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ہے۔

”لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ پولیس کو امن و امان کی صورتحال پر کوئی اختیار نہیں ہے۔ انہیں بے اختیار کردیا گیا ہے۔ سب کچھ نیم فوجی دستوں کے ہاتھ میں ہے۔ سی آر پی ایف کے ایک شخص کی شکایت پر ایک ایس ایچ او کا تبادلہ کیا گیا۔“ شہلا رشید نے ٹویٹ کیا تھا۔

ایک اور ٹویٹ میں ، انہوں نے لکھا ، ”مسلح افواج رات کے وقت گھروں میں داخل ہو رہی ہیں ، لڑکوں کو اٹھا رہی ہیں ، مکانات توڑ رہے ہیں ، جان بوجھ کر فرش پر راشن چھڑک رہے ہیں ، چاول میں تیل ملا رہے ہیں۔“

شہلارشید کی ان ٹویٹس پر بھارت میں شدید ردعمل سامنے آیا۔ تاہم ، شہلا رشید کا کہنا تھا کہ جب بھارتی فوج نے تحقیقات کا آغاز کیا تو وہ ثبوت دینے کو تیار ہیں۔

Leave a reply