شاہراہ نادرن بائی پاس کے لئے مربوط سیکیورٹی پلان مرتب کرنیکا دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہراہ نادرن بائی پاس کے لئے مربوط سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کی ہدایات پرشاہراہ نادرن بائی پاس کے لئے مربوط سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا۔
فیصلہ شاہراہ نادرن بائی پاس کی تجارتی اہمیت اور مسافروں کی حفاظت کے مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیاجسکے تحت سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کے اہلکار چوبیس گھنٹے تین شفٹوں میں DSP ایس ایس یو کی سربراہی میں تعینات کر دیے گئے ہیں۔
اس موقع پر ڈی آئی جی مقصود احمد کا کہنا تھا کہ شاہراہ نادرن بائی پاس ایک اہم تجارتی روٹ ہے جو کہ ٹرانسپوٹرز، تاجروں اور مسافروں کی لئے کے لئے اہم شاہراہ ہے جو شہری آبادی کو بائی پاس کر کے سفر کو آسان اور مختصر بناتا ہے لٰہذا شاہراہ کے لئے مربوط سیکیورٹی پلان وقت کی اہم ضرورت تھی۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ اس شاہراہ کی اہمیت کا اندازا اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسکی حدودیں کراچی کے تمام زونز کیساتھ ملتی ہیں جسکی بنیاد پر پیٹرولنگ اور پکٹ ڈیوٹیز کے لئے خصوصی ٹیمز تشکیل دے دی گئیں جنکی تعیناتی روزمرہ کی بنیا د میں بالترتیب ہیڈ کواٹرز نیول، سرجانی ٹاؤن، گلشن معمار پولیس تھانوں سے کی جاتی ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تشکیل شدہ ٹیموں کو جدید آلات سے آراستہ اور تربیت یافتہ ایس ایس یو کمانڈوز پر مشتمل SWAT ٹیمز کی مدد بھی درکار ہو گی جوایس ایس یو ہیڈ کواٹرز میں چوبیس گھنٹے الرٹ رہیں گی اور کسی بھی نا گہانی صورتحال میں بروقت کاروائی کریں گی۔