شاہراہ قراقرم کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

0
109
شاہراہ-قراقرم-کو-ہر-قسم-کی-ٹریفک-کے-لیے-کھول-دیا-گیا #Baaghi

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہراہ قراقرم کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ شاہراہ قراقرم کو بحال کر دیا گیا ہے، گلگت بلتستان میں بارشوں کے باعث مٹی کے تودوں سے شاہراہ بلاک ہوئی تھی ایف ڈبلیو او کی انتھک کاوشیں، قراقرم ہائی وے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دی گئی، تتہ پانی سے رائے کوٹ تک 20 جگہوں پر بھاری تودوں، کیچڑ سے شاہراہ بند ہو گئی تھی،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایف ڈبلیو او نے خراب موسم اور مشکل جغرافیے کے باوجود 24گھنٹے کام جاری رکھا،فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن نے کٹھن صورت حال کے باوجود بند شاہراہ کھول دی، تتہ پانی سے رائے کوٹ تک 20 جگہوں پرشاہراہ بند ہو گئی تھی،

Leave a reply