شہر قائد میں غیر قانونی پارکنگ مافیا کا راج،شہریوں کا منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل

0
42

شہر قائد میں غیر قانونی پارکنگ مافیا کا راج

شہریوں کا منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل،جگہ جگہ غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے شہریوں کوآئےدن ٹریفک جام کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایکطرف سرکاری خزانے کونقصان تو دوسری جانب عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے۔ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ایک سے زائد پارکنگ سائٹس غیرقانونی طور پر چلانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈائریکٹر چارج پارکنگ افتخار اور دیگر عملہ غیرقانونی پارکنگ کی پشت پناہی میں ملوث ہونے کاانکشاف ہوا ہے۔اخبار میں دیے گئے ٹینڈرز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ جیل چورنگی پر پارکنگ سائٹس ڈی ایم سی ایسٹ کی ہے۔مگردوسری جانب ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ کی مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ سامنے آ گئی ہے۔ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ کی غفلت سے پوری سائٹس ہی غائب ہے۔چلان میں جیل چورنگی کی سائٹس ہی غائب کردی گئی۔

جیل چورنگی پارکنگ سائٹ سے روزانہ بیس ہزار پارکنگ فیس جمع ہوتی ہے۔ سالانہ تہتر لاکھ کا سرکاری خزانہ کو چونا لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔غیر قانونی چارج پارکنگ علی اور جعفر نامی شخص چلا رہے ہیں۔

غیر قانونی عمل میں ڈائریکٹر چارج پارکنگ افتخار کی مبینہ سرپرستی شامل ہے۔جیل چورنگی پارکنگ سائٹ سے ڈیپارٹمنٹ کو آدھا حصہ دیا جاتا ہے۔

نشان دہی پر مقامی پولیس کا سخت ایکشن،ایس ایچ او فیروزآباد اورنگزیب خٹک کی بروقت کاروائی موقع پر گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔غیر قانونی چارج پارکنگ کرنے والے 4 افراد کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس نے دفعہ 341 کے تحت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

Leave a reply