شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم عروج پر،ایک اور چراغ گل ہو گیا

0
25

پاک سرزمین پارٹی کی طلبہ تنظیم پاک سرزمین اسٹوڈنٹس فیڈریشن (پاکستان) کے صدر انجینئر سید عثمان کی جانب سے عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ڈائیریکٹر ڈاکٹر ظاہر علی سید کو یونیورسٹی روڈ سے گھر جاتے ہوئے گاڑی چھیننے کی واردات کے دوران شہید کیئے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جیسے اندرون سندھ ڈاکوؤں کا راج تھا اب ڈاکوؤں کی حکومت میں شہر کراچی میں بھی ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں۔ اساتذہ اور طلبہ و طالبات سمیت کوئی شہری محفوظ نہیں۔ ظاہر علی سید صاحب جیسے استاد کے جانے سے پوری ملک و قوم کا نقصان ہوا ہے۔ پاکستان ہاؤس میں پی ایس ایس ایف کی مرکزی کابینہ کی جانب سے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ انجینئر سید عثمان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے امن و امان کی صورتحال بالخصوص اس افسوسناک واقع کا نوٹس لےکر سندھ حکومت سے جواب طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔

Leave a reply