شہریارآفریدی نے ریحام خان کی ہاں میں ہاں‌ ملاکرایک نیا تنازعہ کھڑاکردیا

0
28

اسلام آباد : شہریارآفریدی نے ریحام خان کی ہاں میں ہاں‌ ملاکرایک نیا تنازعہ کھڑاکردیا،اطلاعات کے مطابق اس وقت اسلام آباد کے ایوانوں میں ریحام خان کے ٹویٹ کے بعد ایک نئی صورت حال پیدا ہوگئی ہے ،

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایک نئی بحث چھڑگئی ہے ، آج وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے نوازشریف کے بیانیئے کو مسترد کرنے والے ن لیگی ارکان کی اس قدرتذلیل کی ہےکہ ہرکوئی حیران رہ گیا

 

 

ذرائع کے مطابق جب یہ خبریں گردش کرنا شروع ہوگئں کہ ن لیگ کے بڑی تعداد میں ارکان اسمبلی نے نوازشریف کے ریاست مخالف بیانیئےسے بیزاری کااظہارکرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اس پرریحام خان نے بہت ہی گھٹیا ریمارکس دیئے

 

 

ریحام خان نے پارٹی چھوڑنے والوں کے بارے میں کہا کہ "شیروں کی صفوں میں گیدڑوں کی کوئی جگہ نہیں ہوتی ”

ریحام خان نے ان معزز ارکان اسمبلی کوگیڈرکہہ کران کی تذلیل کی

ریحام خان کی اس ٹویٹ کوچیئرمین کشمیر کمیٹی شہریارآفریدی نے لائک کیا ، دوسری طرف اس کے بعد یہ بحث زورپکڑ رہی ہے کہ کیا شہریارآفریدی بھی ریحام کے ہم آواز ہوگئے ہیں ، اس کےبعد سوشل میڈیا پربھی ایک بحث چھڑگئی ہے

 

 

جب اس حوالے سے چیئرمین کشمیرکمیٹی اور ان کے ترجمانوں سے پوچھا گیاتو نہ چئیرمین کشمیرکمیٹی نے کوئی جواب دیانہ ہی ان کے ترجمانوں نے کوئی جواب دیااور نہ ہی چیئرمین کشمیرکمیٹی شہریارآفریدی نے سوال کرنے کے بعد اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹیوٹ کوان لائیک کیاجس طرح ماضی میں غلطی سے یاغلط فہمی میں سیاسی شخصیات غلطی سے ری ٹیوٹ یا لائیک ہونے والے ٹیوٹ کو ان لائیک یاٹیوٹ ڈیلیٹ کرتے ہیں۔

ٹویٹ ابھی بھی شہریارآفریدی کی آفیشل اکاؤنٹ پر موجود ہے۔ اس سے لگ رہاہے کہ شہریارآفریدی نے مسلم لیگ کے حق میں ہونے والے ٹیوٹ کوسوچ سمجھ کر(ارادۃ)لائیک کیاہے۔

واضح رہے کہ شہریارآفریدی کووزیراعظم عمران خان نے پہلے وزیر بنایا اس کے بعد ان کووزیرمملکت بنایااب ان کو وزیر اور وزیر مملکت کے عہدے سے ہٹاکر کشمیرکمیٹٰٰٰی کاچیئرمین بنایا جس سے وہ خوش نہیں ہیں اس ٹیوٹ کے بعدمعلوم ہوتا ہے کہ وزیراعظم سے چیئرمین کشمیر شہریارآفریدی ناراض ہیں اوراپنی ناراضگی کااظہارکرنے کیلیے وہ وزیراعظم کے سابقہ اہلیہ کی ٹیوٹ لائیک کررہے ہیں۔

اس حوالے سے موقف لینے کے لیے جب شہریارآفریدی کومیسج کیاتو انہوں نے دیکھنے کے باوجود جواب نہیں دیا جبکہ ان کے ترجمانوں نے بھی موقف دینے سے انکارکیااور کہاکہ اس کاجواب صرف شہریارآفریدی ہی دے سکتے ہیں

محمد اویس ۔اسلام آباد

Leave a reply