عمران خان کے سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا احتساب شروع

0
23

نیب نے عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر کے خلاف اختیار کے غلط استعمال پر تحقیقات کا آغازکردیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا اب اپنا احتساب شروع ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے نیب نے وزیراعظم آفس اور برطانوی کرائم ایجنسی سے سابق مشیر سے متعلق ریکارڈ مانگ لیا ہے۔

نیب کی جانب سے شہزاد اکبر کے خلاف برطانیہ سے ریکور رقم پاکستان لانے میں اختیار کے غلط استعمال پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے لئے نیب نے وزیراعظم آفس میں مراسلہ بھیجا ہے۔

نیب نے شہزاد اکبر کیخلاف ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے وزیراعظم آفس سے مراسلے کے ذریعے رابطہ کرکے استدعا کی ہے کہ دسمبر 2019 میں شہزاد اکبر کا وزیر اعظم کو لکھا نوٹ فراہم کیا جائے۔

نیب نے احمد علی ریاض ملک اور مبشرہ علی ملک سے متعلق ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔

نیب نےبرطانوی کرائم ایجنسی کے ساتھ ہوئی خط و کتابت کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے، اور کہا ہے کہ تمام ریکارڑ 29 جولائی تک انویسٹی گیشن ونگ کو فراہم کیا جائے۔

Leave a reply