شہزاد اکبر نےمریم اورنگزیب المعروف "بی بی بہتاناں والی "کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

اسلام آباد: شہزاد اکبر نےمریم اورنگزیب المعروف "بی بی بہتاناں والی "کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ،اطلاعات کے مطابق مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر نے ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

ذرائع کے مطابق مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر کی جانب سے ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔شہزاد اکبر کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مریم اورنگزیب مجھ سے متعلق ہتک آمیز بیان واپس لیں، وہ اپنے بیانات پر 14 دن میں غیر مشروط معافی مانگیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مریم اورنگزیب نے آج نیوز کانفرنس کے دوران جھوٹا اور ہتک آمیز بیان دیا، انہوں نے مجھ پر الزام لگایا کہ براڈ شیٹ سے 50 فیصد کمیشن لینے کی کوشش کی۔

شہزاد اکبر کے نوٹس کے مطابق مریم اورنگزیب نے مجھ پر ملکی خزانے کو ذاتی کاروبار بنانے کا الزام لگایا، ان کا مقصد مجھے احتساب کے عمل سے پیچھے ہٹانا تھا۔شہزا داکبر نے نوٹس میں کہا ہے کہ مریم اورنگزیب کا بیان جھوٹا اور بے بنیاد ہے، براڈ شیٹ کے سی ای او کئی بار بتا چکے ہیں کہ شہزاد اکبر دیانت دار آدمی ہیں۔

انہوں نے نوٹس میں کہا کہ مریم اورنگزیب نے موجودہ اینٹی کرپشن مہم کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، انہوں نے جھوٹے بیانات دے کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ، وہ ہرجانہ نوٹس کی 20 لاکھ روپے لیگل فیس بھی ادا کریں، اگر معافی نہیں مانگی اور ہرجانہ نہ بھرا تو قانونی کارروائی کریں گے۔

یاد رہے کہ مریم اورنگزیب شریف خاندان کی ترجمانی وہ وہ جھوٹ اوربہتان لگادیتی ہیں کہ خود شریف خاندان والے بھی اس بی بی کے کمالات پرشرمسار ہوجاتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ مریم اورنگزیب کے بیانات کے بعد اکثروبیشترشریف فیملی کو وضاحت کرنا پڑتی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.