کارتک آریان بالی وڈ کے وہ سٹار ہیں جن کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم بھول بھلیاں ٹو نے کامیابی کے ریکارڈز قائم کئے تھے. ان کی اس سال فلم شہزادہ ریلیز ہونے جا رہی ہے ، اس بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اسکی ریلیز ایک ہفتہ کی تاخیر سے کی جائیگی ، تاخیر کی وجہ فلم پٹھان کی شاندار کامیابی ہے. فلم کے ڈائریکٹر روہت دھون نے کہا ہے کہ ہم شاہ رخ خان کی بہت عزت کرتے ہیں بس اسی احترام میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ شہزادہ کو ایک ہفتہ تاخیر سے ریلیز کیا جائیگا. فلم شہزادہ میں کارتک آریان کے ساتھ کریتی سینن، پاریش راول اور منیشا کوئرالہ بھی اہم
کرداروں میں نظر آئیں گے . اس فلم کو بھوشن کمار، کرشن کمار، امان گل، ایس رادھا کرشنا اور کارتک آریان نے مل کر پروڈیوس کیا ہے۔یاد رہے کہ فلم شہزادہ کے ھوالے سے کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم بھی کامیابی کے ریکارڈز قائم کریگی اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم پٹھان جیسی کامیابی حاصل کرتی ہے یا اس سے بھی آگے کا کوئی نیا ریکارڈبناتی ہے. فلم پٹھان اب تک 600 کروڑ کما چکی ہے اس فلم کی کامیابی بالی وڈکی دیگر فلموں کے لئے چیلنج ہے.