نواز شریف سے کئے گئے دس سوالوں کے جواب کا انتظار ہے، شیخ رشید

0
21

نواز شریف سے کئے گئے دس سوالوں کے جواب کا انتظار ہے، شیخ رشید

باغی ٹی وی : شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف سے کئے گئے دس سوالوں کے جواب کا انتظار ہے، لیگی قائد نے ساری زندگی لندن میں گزانے کا فیصلہ کرلیا، اپوزیشن سینیٹ الیکشن سبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا آصف زرداری اور فریال پر فرد جرم عائد ہوگئی، منی لانڈرنگ کرنے والے چوروں نے ملک کا پیسہ لوٹا، میرے 10 سوالوں کے جواب ابتک نہیں دیئے گئے۔ انہوں نے کہا بسوں میں لوگوں کو لے جا کر چیف جسٹس کے دفتر پر حملہ کر دیا، ووٹ کو نہیں چیف جسٹس کو عزت دو، ڈان لیکس کے پیچھے نواز شریف کا ہاتھ تھا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا 4، 3 پارٹیوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا، پتھراؤ کے تھیلے نہ دکھانے کیلئے کس نے کہا ؟ نیب کے دفتر میں پتھراؤ کی منصوبہ بندی لاہور میں کیوں کی گئی؟ انہوں نے کہا بلاول نے کہا جہاں شیخ رشید جائیں گے میں وہاں نہیں جاؤں گا، بلاول مجھ سے کیوں ڈرتا ہے، پتہ نہیں، میں تو قومی اسمبلی میں بھی ہوں۔

شہبازشریف کی گرفتاری پر مریم نواز بھی بول پڑیں


وفاقی وزیر ریلوے نے طلال چودھری کے معاملے پر گفتگو سے انکار کرتے ہوئے کہا طلال چودھری کو چھوڑو، یہ میرا لیول نہیں۔ انہوں نے کہا جہاں اے پی سی جلسہ کرے گی وہاں میں جلسہ کروں گا، انہوں نے خواب میں بھی 50 ہزار افراد جمع نہیں کیے ہوں گے، اپوزیشن عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے

واضح‌ رہے کہ ی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت خارج ہو گئی جس کے بعد نیب نے ان کو حراست میں‌ لے لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حید پر مشتمل 2 رکنی بینچ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کر رہا ہے۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے ادوار میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلات عدالت میں جمع کرائی گئیں۔

Leave a reply